ملک کے ہر شہری سےآیوشمان بھارت سے جڑنے کی اپیل : نائب صدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

 


نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے تمام باشندوں سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن  سے جڑنے کی اپیل  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہر شخص کو صحیح علاج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ صحت کے شعبے میں ایک تاریخی اصلاح ہے اور ہر شہری کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’میں ہر شخص سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن میں رجسٹر کرانے اور اس کا فائدہ اٹھا نے کی اپیل کرتا ہو‘‘۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا ملک گیر آغاز ایک انقلابی قدم ہے۔

اس سے تمام شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔