نائب صدر کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-10-2021
نائب صدر کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت
نائب صدر کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آج 22 اکتوبر 2021 کو یہاں جاری ایک پیغام میں  نائیڈو نے کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔

ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔

نائیڈو نے کہا ،’میں کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانی کے لیے مشکورانہ سلام کرتا ہوں۔

ان کی شاعری نے اہل وطن کے دل کو چھو لیا ، ان کی حب الوطنی کو بیدار کیا۔ ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔