اے ایم یو:لاء سوسائٹی کے مختلف عہدوں کے لئے طلبہ کا انتخاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
اے ایم یو:لاء سوسائٹی کے مختلف عہدوں کے لئے طلبہ کا انتخاب
اے ایم یو:لاء سوسائٹی کے مختلف عہدوں کے لئے طلبہ کا انتخاب

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی میں مختلف عہدوں پر تعلیمی سال 2021-22 کے لئے طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

فیکلٹی آف لاء کے ڈین اور لاء سوسائٹی کے صدر پروفیسر محمد اشرف نے بتایا کہ انٹرویو کی بنیاد پر عاطف جاوید (بی اے ایل ایل بی، سالِ پنجم) کو لاء سوسائٹی کا سکریٹری اور نوریہ رفیع ّ(ایل ایل ایم، دوئم سمسٹر) کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد امن عالم (بی اے ایل ایل بی، سالِ پنجم) کو موٹ کورٹ سکریٹری اور صہیب اختر (بی اے ایل ایل بی، سالِ چہارم)، عفیفہ سلطان (بی اے ایل ایل بی، سال سوئم)، علوینا رئیس خان (بی اے ایل ایل بی، سالِ سوئم)، محمد صبیح احمد (بی اے ایل ایل بی، سالِ سوئم) اور پراچی گپتا (بی اے ایل ایل بی، سالِ سوئم) کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا۔

ان کے علاوہ رجت شنڈیلیا کو اے ایم یو لاء سوسائٹی ریویو کا ایڈیٹر اور طہٰ تسنیم (بی اے ایل ایل بی، سالِ سوئم) و نادرہ جاوید ملک (بی اے ایل ایل بی، سالِ سوئم) کو جوائنٹ ایڈیٹر منتخب کیا گیا۔