بلی بائی ایپ بنانے والانیرج وشنوئی آسام سے گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بلی بائی ایپ بنانے والانیرج وشنوئی آسام سے گرفتار
بلی بائی ایپ بنانے والانیرج وشنوئی آسام سے گرفتار

 

 

نئی دہلی:گوہاٹی: دہلی پولیس کے آئی ایف ایس سی اسپیشل سیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متنازعہ بلی بائی ایپ کیس کے مرکزی ملزم کو آسام سے گرفتار کیا ہے۔

دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اور اسٹریٹجک آپریشنز یونٹ (افسو) نے کہا ہے کہ اس نے گٹ ہب پر بلی بائی ایپ بنانے والے اور آسام سے بلی بائی کے مرکزی ٹویٹر ہینڈل کو ہینڈل کرنے والے اہم سازشی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت نیرج بشنوئی کے طور پر کی گئی ہے۔ آئی ایف ایس سی کی ٹیم ملزمان کے ساتھ دوپہر 3.30 بجے تک دہلی ایئرپورٹ پہنچ جائے گی، جس کے بعد اس معاملے میں مزید معلومات ملنے کا امکان ہے۔