سال کے آخر تک بالغ آبادی کی، ٹیکہ کاری مکمل ہوجائے گی: ڈاکٹر ہرش وردھن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
وزیر صحت کا اہم بیان
وزیر صحت کا اہم بیان

 

 

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک بھارت کی پوری بالغ آبادی کے ٹیکہ لگادیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس اندیشے کے پیشِ نظر کہ مستقبل میں اس وائرس کی نئی قسم بچوں کےلئے خطرناک ہوسکتی ہے۔

حفظانِ صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کووڈ جائزہ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس سال اگست اور دسمبر کے درمیان بھارت میں 216 کروڑ ٹیکے، جبکہ جولائی تک 51 کروڑ سے زائد ٹیکے دستیاب ہوں گے۔ کل وزیرِ صحت نے چھتیس گڑھ، گوا، ہماچل پردیش، پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر، چنڈی گڑھ، دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو، لداخ اور لکشدیپ میں کووڈ اُنیس سے مؤثر طور سے نمٹنے کے عمل کا جائزہ لیا۔