ٹیکہ کاری: تیسرے مرحلے کےپہلے دن 84 ہزار سے زیادہ لوگوں کو لگا ٹیکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
ایک بڑی مہم
ایک بڑی مہم

 

 حکومت نے کہاہے کہ 18 سے 44 سال تک کی عمر کے 84 ہزار 599 فیض یافتگان کو کَل کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی اور تیزتر کی گئی تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر کل سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔ آبادی کے نئے اہل گروپ کیلئے اندراج کا عمل پچھلے ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہوا تھا۔ وزارت صحت نے کہاکہ ملک بھر میں ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 15 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہاہے کہ ملک میں کَل رات آٹھ بجے تک 16 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگائی گئیں جس میں سے تقریباً 10 لاکھ فیض یافتگان کو پہلی ڈوز دی گئی اور چھ لاکھ 58 ہزار کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی ہے کہ وہ رضاکار گروپوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی مدد سے ہیلپ ڈیسک قائم کریں تاکہ اسپتال میں داخل کیے جانے والے مریضوں کا موثر طریقے سے بندوبست اور تیمارداروں اور اسپتال کے عملہ کے درمیان بہتر تال میل ہوسکے۔