دہلی میں صحافیوں کےلئے ویکسینیشن کیمپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دہلی سرکار کا اعلان
دہلی سرکار کا اعلان

 

 

نئی دہلی :دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں صحافیوں کے لئے آئی ٹی او میں ویکسی نیشن سنیٹرکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ویکسین کی قلت ہے۔ مرکز ویکسین خریدکر ریاستوں کو فراہم کرے۔

سی ایم نے کہا کہ یہ سیاست کاوقت نہیں ہے، سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔ بتادیں کہ وزیراعلی کے اروند کیجریوال نے آج ماتاسندری روڈ پر واقع سرکاری سرودیہ بال/کنیا اسکولوں میں صحافیوں اور ان کے کنبہ کے اراکین کے لئے فری ویکسینیشن سنٹر کی شروعات کی جس میں 18سے 44اور 45برس سے زیادہ عمر کے صحافیوں اور ان کے کنبہ کے اراکین کو ویکسین لگوا سکتے ہیں اور موقع پر رجسٹریشن بھی ہوگا۔ کیجریوال نے ویکسنیشن سنٹر شروع کرنے کے بعد میڈیا سے کہاکہ آج سے اس اسکول میں صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لوگوں کے لئے ویکسینیشن کا انتظام شروع کیا جارہا ہے۔ کئی دنوں سے صحافیوں کی طرف سے مانگ کی جارہی تھی کہ ان کے لئے خصوصی انتظام ہونا چاہئے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج یہ نظام اسکول میں شروع کیا جارہا ہے۔ یہاں پر 18سے 44اور 45برس سے زیادہ عمر کے دونوں زمروں کے صحافیوں اور ان کے کنبہ کے لوگ آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔