اتراکھنڈبس حادثہ : 22 ہلاک، پی ایم نے یا معاوضے کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2022
اتراکھنڈبس حادثہ : 22 ہلاک، پی ایم نے یا معاوضے کا اعلان
اتراکھنڈبس حادثہ : 22 ہلاک، پی ایم نے یا معاوضے کا اعلان

 

 

دہرہ دون : اتراکھنڈ کے اترکاشی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ اتوار (5 جون 2022) کو مدھیہ پردیش کے پنا ضلع سے 28 یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس اترکاشی ضلع کے دمتا کے قریب ایک گھاٹی میں گر گئی۔

حادثے میں 22 زائرین کی موت ہو گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

یامونوتری نیشنل ہائی وے کے قریب حادثہ

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اترکاشی سے یمونوتری جا رہی تھی۔ یہ حادثہ یمونوتری نیشنل ہائی وے پر دمتا کے قریب پیش آیا۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ کھائی میں گرنے والی بس سے اب تک 15 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

پی ایم نریندر مودی نے معاوضے کا اعلان 

وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے اے این آئی کو بتایا کہ اتراکھنڈ کی مقامی انتظامیہ کے مطابق، 22 یاتریوں کی موت ہو گئی ہے اور 6 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ رہی ہے۔ پی ایم مودی نے اترکاشی بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ''اتراکھنڈ میں بس حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ اس میں میں ان لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ بس حادثے کے بعد سی ایم پشکر سنگھ دھامی دہرادون کے ڈیزاسٹر کنٹرول روم پہنچے اور ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی