اتراکھنڈ:ٹریکنگ پرگئے کم از کم 11 افراد ہلاک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2021
اتراکھنڈ:ٹریکنگ پرگئے کم از کم 11 افراد ہلاک
اتراکھنڈ:ٹریکنگ پرگئے کم از کم 11 افراد ہلاک

 

 

دہرادون: اترکھنڈ میں لمکھاگا پاس پر 17 ہزار فٹ کی بلندی پر سیاحوں سمیت ٹریکنگ کے لیے گئے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

زرایع کے مطابق 17 ہزار فٹ کی بلندی پر انڈین ایئرفورس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کا آغاز 20 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔

لمکھاگا پاس پر 17 ٹریکرز جن میں سیاح، پورٹرز اور گائیڈز شامل ہیں، 18 اکتوبر کو شدید برفباری اور خراب موسم کی وجہ سے راستہ کھو گئے تھے۔

اب تک ریسکیو آپریشن میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لمکھاگا پاس ایک سیاحتی مقام ہے تاہم ایک مشکل ترین درہ بھی ہے۔

یہ ہماچل پردیش کو اترکھنڈ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں انڈین ایئرفورس کے دو ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں

۔ 22 اکتوبر کو ریسکیو آپریشن کے دوران ایک شخص کو 16 ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر بچایا گیا جبکہ پانچ افراد کی لاشوں کو بھی نیچے لایا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں جبکہ بچ جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا۔