یوپی اے ٹی ایس : تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2021
یوپی اے ٹی ایس : تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص گرفتار
یوپی اے ٹی ایس : تبدیلی مذہب کے الزام میں ایک شخص گرفتار

 

 

آوازدی وائس،ایجنسی

یوپی اے ٹی ایس نے تبدیلی کے معاملے پر ایک اور گرفتاری کی ہے۔

اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے سرفراز علی جعفری کو  تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

جعفری کو امروہہ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ اے ٹی ایس کے مطابق جعفری 2016 سے غیر قانونی تبدیلی مذہب میں ملوث ہیں اور مولانا کلیم صدیقی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

 آئی جی ، اے ٹی ایس ، جی۔ کے گوسوامی نے کہا کہ جعفری مولانا کلیم صدیقی کے گلوبل پیس سنٹر میں کام کرتے تھے ، جنہیں پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ریورٹ ، ریہاب اور دعوہ واٹس ایپ گروپس کے رکن بھی ہیں جن کے ذریعے اس کے گینگ کے ممبران مذہبی منافرت پھیلاتے ہیں ، لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

جعفری کو ریمانڈ پر لیا جائے گا اوراس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جون میں اے ٹی ایس نے عمر گوتم اوراس کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کو گرفتار کر کے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔

بعد میں اس کے ناگپور سنڈیکیٹ کا سراغ رامیشور کاورے عرف آدم ، کوثر عالم اور بھوریہ بندو عرف ارسلان مصطفیٰ کی گرفتاری سے لگایا گیا۔

اس سے قبل گجرات کے تاجر صلاح الدین زین الدین اور مہاراشٹر کے ڈاکٹر فیروز شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اے ٹی ایس نے 22 ستمبر2021 کو صدیقی اور ان کے تین ساتھیوں ادریس قریشی، سلیم اور کنال اشوک کو 26 ستمبر2021 کو اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

دھیرج جگتاپ عرف دھیرج دیشمکھ کو بھی یکم اکتوبر2021 کو کانپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔