اتر پردیش : غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اتر پردیش :  غیر منظور  شدہ مدارس کے سروے کا آغاز
اتر پردیش : غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کا آغاز

 

 

آواز دی وائس :: نئی دلی

اترپردیش میں حکومت کی منظوری کے بغیر چل رہے مدارس کے سروے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ تمام 75 اضلاع میں 12 پوائنٹس پر سروے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹس کو 5اکتوبر تک سروے کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 16 ہزار سے زائد غیر تسلیم شدہ مدارس میں سروے کا کام کیا جائے گا۔ جبکہ 25 اکتوبر تک رپورٹ داخل کرنی ہے-

سروے کی رپورٹ حکومت کے پاس جانے کے بعد اتر پردیش مدرسہ بورڈ سے اہل مدارس کو تسلیم کرانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ سروے ٹیم میں ایس ڈی ایم، بی ایس اے اور ضلع اقلیتی افسران کو شامل کیا جائے گا۔ ٹیم سروے کے بعد انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ایس ڈی ایم یا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے موصول ہونے والی رپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ہی ضلع مجسٹریٹ رپورٹ کو حکومت کو بھیجیں گے۔

حکومت نے مدارس کی تحقیقات اور رپورٹس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ 31 اگست کو حکومت نے ریاست میں چلنے والے تمام غیر تسلیم شدہ نجی مدارس کے سروے کا حکم دیا تھا۔ اس کے لیے ٹیم کی تشکیل کا کام 10 ستمبر تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ ٹیم مدارس کی حالت کا جائزہ لے گی۔ ٹیموں کو حکم کے مطابق 15 اکتوبر تک سروے مکمل کرنا ہوگا۔ ٹیمیں 25 تک اپنی سروے رپورٹ حکومت کو پیش کریں گی۔

 کیا  ہیں بارہ  سوال 

مدرسہ کا پورا نام کیا ہے؟ 

مدرسہ چلانے والی تنظیم کا نام کیا ہے؟ 

مدرسہ کے قیام کے سال کی مکمل تفصیلات۔ 

مدارس کے مقام کی مکمل تفصیلات۔ مدرسہ کسی نجی عمارت میں چل رہا ہے یا کرائے کی عمارت میں اس کی مکمل تفصیلات۔ 

کیا مدرسہ کی عمارت طلباء کے لیے موزوں ہے؟

انہیں کیا سہولیات مل رہی ہیں؟ 

مدرسہ میں پڑھنے والے طلباء کی کل تعداد کتنی ہے؟ 

مدرسہ میں کام کرنے والے اساتذہ کی کل تعداد کتنی ہے؟ 

مدرسہ میں کس نصاب کی پیروی کی جاتی ہے؟ یعنی بچوں کو کس نصاب کی بنیاد پر تعلیم دی جا رہی ہے۔

مدرسہ کی آمدنی کا ذریعہ کیا ہے؟ 

کیا ان مدارس میں پڑھنے والے طلباء بھی کسی دوسرے تعلیمی ادارے کے اسکول میں داخل ہیں؟ 

کیا مدرسہ کسی غیر سرکاری تنظیم یا گروہ سے وابستہ ہے؟ اگر ہاں تو اس حوالے سے مکمل تفصیلات بتائیں۔ 

اس کے بعد، سروے کرنے والے مندرجہ بالا تمام نکات پر مدرسہ چلانے والوں کی فراہم کردہ معلومات پر اپنے تاثرات درج کرے گا

Awazyhevoice

خامیوں کا پتہ لگانے کے لیے سروے 

مدارس کے سروے کے کام کے بارے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں کابینہ کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ حکومت نے بغیر شناخت کے چل رہے مدارس میں کمی کا پتہ لگانے کے لیے سروے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے عوام میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب مدارس کی خامیاں معلوم ہوں گی تو بہتری آئے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مدارس کے بچوں کے ہاتھوں میں قرآن کے ساتھ لیپ ٹاپ بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں بچا۔ یہی وجہ ہے کہ سروے کو اہمیت دی جارہی ہے۔

مدارس کو قومی دھارے میں لانے کا مقصد

وزیر دانش انصاری نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا مقصد مدارس کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ اگر انہیں جدید طریقوں سے جوڑنے کی کوشش کی جائے تو اس میں کسی کو کیا حرج ہو سکتا ہے۔ ایسے میں مدرسہ کے سروے کے فارمیٹ کو دیکھنا ضروری ہو جاتا ہے

سروے پر زبردست اختلاف ہے، ایک بڑاطبقہ اس کو کو مدارس  کے حق میں مان رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ سروے سے  دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جو مدارس کے نام پر غلط انداز میں کام کر رہے ہیں ہیں وہ ضرور خوفزدہ ہیں لیکن جن کے پاس تمام کافی ہے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا

ایک مثبت قدم ہے

لیکین حکومت مدارس کا سروے کر رہی ہے، یہ اچھی بات ہے، لیکن یہاں ایسے 250 سے زیادہ مدارس ہیں جنہیں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر پہچان لیا جائے تو ان میں پڑھنے والے بچوں کو قرآن کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی میسر آسکتی ہے۔ ان سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچے گلی محلوں اور مساجد میں چلنے والے مدارس میں روایتی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اکثر مدارس چلانے والوں کا یہ درد ہے کہ ان میںپ ڑھنے والے بچوں کے ہاتھوں میں کمپیوٹر ہوتے ہیں

منظوری بارہ سال سے ہے بند

ریاستی حکومت نے 12 سال سے مدارس کو تسلیم کرنا بند کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کے دفتر میں مدارس کو تسلیم کرنے کی درخواستیں نہیں آئی ہیں۔

ان حالات میں معاشرے کے اشرافیہ شہریوں پر گلی محلوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے مدرسے کھولنے کے لیے بھی دباؤ بن رہا ہے۔ ایسے میں اس آپشن کو بھی تلاش کیا گیا ہے، جس کے تحت تنظیم چٹ فنڈ سوسائٹی میں رجسٹرڈ ہے۔ یہی تنظیم ضرورت کے مطابق شہر میں دو سے چار مدارس چلاتی ہے۔

جیون گڑھ اور ذاکر نگر میں واقع مدارس کے ڈائریکٹر مولانا فضل شان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مدارس کو تسلیم کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اگر حکومت اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مدارس کو بہتر طریقے سے چلایا جائے تو ہمارا نصب العین ہے کہ مدارس میں دین کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے۔ اس کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ مدرسہ چلانے والے عطیات کا ریکارڈ نہ بتا سکے۔ مدرسے کی چھان بین کرنے کے لیے محکمہ بیسک ایجوکیشن کے بلاک ایجوکیشن آفیسر نگر ایل بی دویدی کی قیادت میں ٹیم شہر کے کئی مقامات پر پہنچی۔ اسی ٹیم نے مدرسہ آپریٹرز سے مدرسے کے آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں تاہم آپریٹر جوہر باغ میں واقع مدرسہ فیضانِ مصطفیٰ میں عطیات کا ریکارڈ نہ بتا سکا۔

یہ مدرسہ 1990 سے کام کر رہا ہے جو کہ پانچویں جماعت تک مدرسہ بورڈ سے وابستہ ہے۔ ٹیم نے مدرسہ کے آپریٹر سید جمال سے 12 نکات کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں سے ماہانہ 10 روپے وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ باقی رقم عطیات سے آتی ہے۔ تاہم جب عطیہ کا ریکارڈ مانگا گیا تو ان کے پاس نہیں تھا۔ اس حوالے سے رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

بلند شہر میں سروے

اتر پردیش کے بلند شہر میں مدارس کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ یہاں ایس ڈی ایم صدر کی قیادت میں مدرسہ اسلامیہ عربیہ کا سروے کیا گیا اور کمیٹی سے سوالات پوچھے گئے۔

ایس ڈی ایم صدر کی قیادت میں سروے ٹیم بلند شہر کے تاج پور میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ پہنچی اور انتظامی کمیٹی کے لوگوں سے ایک ایک کرکے 12 سوالات پوچھے گئے۔ ٹیم کے لوگوں کے ہر سوال کا جواب دیا۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ مدرسہ میں ہریانہ اور یوپی کے 95 بچے زیر تعلیم ہیں۔ مدرسہ رجسٹرڈ نہیں ہے اور سروے ٹیم کو بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے مدرسہ بورڈ کو درخواست دی گئی ہے۔