یوم جمہوریہ کی پریڈ 2022 کی جھانکی: اترپردیش بہترین ریاست کے طورپر منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-02-2022
یوم جمہوریہ کی پریڈ  2022 کی جھانکی: اترپردیش بہترین ریاست کے طورپر منتخب
یوم جمہوریہ کی پریڈ 2022 کی جھانکی: اترپردیش بہترین ریاست کے طورپر منتخب

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

یوم جمہوریہ کی پریڈ 2022 کی بہترین جھانکی اور مارچ کرنے والے بہترین دستوں کے نتائج آگئے ہیں۔تینوں مسلح افواج ،سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)/ دیگر حفاظتی فورسز اور مختلف ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( یوٹی ) اور مرکزی وزارتوں / محکموں سے مارچ کرنے والے دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ججوں کے تین پینل مقررکئے گئے تھے۔

 پینلوں کے جائزے کی بنیاد پر بحریہ کے مارچ کرنے والے دستے کو ، تینوں افواج کے مابین ، بہترین مارچ کرنے والا دستہ قراردیا گیا ہے۔

مرکزی صنعتی حفاظتی فورس ( سی آئی ایس ایف ) کو ، سی اے پی ایف /دیگر مسلح فورسز کے مابین بہترین مارچ کرنے والا دستہ قراردیا گیا ہے۔ اترپردیش کی جھانکی کو ،26 جنوری 2022 کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرنے والی 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جھانکیوں میں سب سے بہترین جھانکی قراردیا گیا۔اترپردیش کی جھانکی ‘ ایک ضلع ایک مصنوعات اور کاشی وشواناتھ دھام’ کے موضوع پر مبنی تھی۔

awazthevoice

پریڈ کرتے ہوئے جوان

دوسرا مقام کرناٹک کی جھانکی کو دیا گیا ہے ، جو ‘ روائتی دستکاری کا گہوارہ ’ پر مبنی تھی ۔تیسرا مقام میگھالیہ کی جھانکی کو دیا گیا ہے ، جو ‘ میگھالیہ کے ریاست بننے کے 50سال اور خواتین کی قیادت والی کوآپریٹو سوسائٹیوں اور ذاتی مدد کے گروپ ’ کے موضوع پر مبنی تھی۔مرکزی وزارتو ں / محکموں کے زمرے میں ‘ وزارت تعلیم اور شہری ہوابازی کی وزارت کی جھانکی کو مشترکہ فاتح قراردیا گیا۔وزارت تعلیم اور بھارت کی فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی جھانکی کا موضوع تھا‘ قومی تعلیمی پالیسی ’جبکہ شہری ہوابازی کی وزارت کی جھانکی ‘ اُڑے دیش کا عام ناگرک’ کے موضوع پر مبنی تھی۔ اس سال پریڈ میں مرکزی وزارتوں / محکموں کی نوجھانکیوں نے شرکت کی تھی۔

ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارات (سی پی ڈبلیو ڈی ) کی جھانکی ‘ سبھاش 125@’ کے موضوع پر مبنی تھی اور ‘وندے ماترم ’ رقاصی کے گروپ کو خصوصی زمرے کے انعام کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ عام لوگوں کو مارچ کرنے والے بہترین دستوں اور بہترین جھانکی کے لئے ووٹ ڈالنے کی دعوت دی گئی تھی۔اسے مقبول پسند کے زمرے میں رکھا گیا تھا، جو مائی گو پلیٹ فارم کے ذریعہ کیا گیا۔آن لائن ووٹنگ 25سے 31 جنوری 2022 کے دوران کی گئی۔

awazthevoice

جھانکی میں سبھاش چندر بوس کی آزاد ہند فوج کا منظر

مقبول پسند کے مطابق ، بھارتی فضائیہ کے مارچ کرنے والے دستے کو ، تینوں افواج کے مابین ، مارچ کرنے والے بہترین دستے کے طورپر منتخب کیا گیا ہے۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کو سی اے پی ایف / دیگر مسلح فورسز کے مابین بہترین مارچ کرنے والے دستے کے طورپر ، مائی گو پر سب سے زیادہ ووٹ موصول ہوئے ۔ مہاراشٹر کو ، مقبول پسند کے زمرے میں ،ریاستو ں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مابین بہترین جھانکی کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔مہاراشٹر کی جھانکی جس موضوع پر مبنی تھی ، وہ تھا ‘ حیاتیاتی تنوع اور مہاراشٹرکی ریاستی حیاتیاتی علامتیں ’ ۔

دوسرا مقام اترپردیش کو (مقبول پسند میں ) حاصل ہوا جبکہ جموں وکشمیر کی جھانکی کو تیسرا مقام ملا ہے، جس کا موضوع تھا‘ جموں وکشمیر کی تصویر کو بدلتے ہوئے۔

مواصلات کی وزارت / ڈاک کے محکمے کی جھانکی کو ،عوام کے انتخاب پر مبنی ، مرکزی وزارتوں /محکموں کے مابین بہترین جھانکی کے طور پر چنا گیا۔اس جھانکی کا موضوع یہ تھا‘ بھارتی ڈاک : عہد – خواتین کو بااختیار بنانا’ ۔