اتر پردیش : اویسی کی گاڑی پرمیرٹھ کے قریب فائرنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2022
اتر پردیش : اویسی کی گاڑی پرچھجرسی ٹول گیٹ پر فائرنگ
اتر پردیش : اویسی کی گاڑی پرچھجرسی ٹول گیٹ پر فائرنگ

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے لیڈر اسد الدین اویسی پر اتر پردیش میں حملے کی خبر ہے۔ ان کی کار پر فائرنگ کی گئی ہے۔ گولیاں ان کی کار کے دروازے پر لگی ہیں ۔وہ میرٹھ میں انتخابی مہم کے بعد دہلی واپس جارہے تھے۔

اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ ایک ہتھیار بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔

ہاپوڑ ایس پی کے مطابق پولیس کو اس فائرنگ کی خبر ملئی تھی جس کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھا جارہا ہے۔ 

ٹیوٹر پر اویسی نے اپنے اکانٹ پر اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے بلکہ دروازے پر گولیوں کے نشانات کا فوٹو بھی شئیر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹیوٹ کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ قبل چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ 4 راؤنڈ فائر کئے۔ وہاں 3-4 لوگ تھے، سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہو گئی، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ الحمدللہ۔