اترپردیش: اویسی کا 100 سیٹوں پر طاقت آزمائی کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بڑا اعلان کیا رنگ لائے گا
بڑا اعلان کیا رنگ لائے گا

 

 

اجودھیا :سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو اترپردیش میں مسلمانوں کی حالت زار کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کو اعلان کیا کہ انکی پارٹی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں تقریباً 100 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔

اجودھیا سے آج شام انتخابی تشہیر کرنے سے پہلے اسدالدین اویسی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وہ اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی سمیت ریاست میں دیگر چھوٹی جماعتوں کے رابطہ میں ہیں اور ان کے ساتھ انتخابات سے قبل اتحاد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

 حیدرآباد سے رکن پارلیمان نے کہاکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس نے ہمیشہ سے مسلمانوں کا استعمال ووٹ بینک کے طورپر کیا لیکن ان کی بھلائی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ سیاسی میں جرائم کی آمیزش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اویسی نے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں سب سے زیادہ مجرم ہیں۔ بی جے پی کے 37فیصد اراکین اسمبلی پر مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ خود وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف گورکھپور فسادات کا معاملہ خارج کردیا گیا۔ اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دینا انکی پارٹی ہدف ہے