دینی مدارس کے طلبہ کے لیے موبائل ایپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
مدرسہ  میں تعلیم حاصل کرتے بچے
مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے بچے

 

 

آواز دی وائس/ لکھنو

لکھنو: اترپردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں مدرسوں سے متعلق تدریسی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مدرسہ بورڈ کے لئے ایک نیا موبائل اطلاق تیار کرے گی۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یوپی مدرسہ بورڈ کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ طلباء اب نئے تعلیمی سال سے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے تعلیم حاصل کریں گے۔

عہدیدار نے بتایا کہ موبائل ایپ تیار کرنے کی تجویز بورڈ کو ارسال کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد موبائل ایپ کی تیاری پر کام کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بورڈ اس سیشن سے بچوں کی آن لائن تعلیم موبائل ایپ تیار کرکے شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم ، کووڈ۔19 کی صورتحال کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ لیکن اب طلبہ آئندہ نئے سیشن سے موبائل ایپ پر تعلیم حاصل کرسکیں گے۔