اتر پردیش: صرف مقررہ مقامات پر نماز عید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2022
اتر پردیش: صرف مقررہ مقامات پر نماز عید
اتر پردیش: صرف مقررہ مقامات پر نماز عید

 


لکھنو : اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید، پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے حوالے سے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام تہوار امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منعقد ہوں، مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کو اضافی حساس ہونا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مذہبی پروگرام، عبادت وغیرہ صرف مقررہ جگہ پر ہی ہونے چاہئیں۔ مذہبی رہنماؤں سے گفت وشنید کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑک، ٹریفک میں خلل ڈال کر کوئی مذہبی تقریب نہ ہو۔ یہ ہدایات انہوں نے پیر کو افسران کے ساتھ میٹنگ میں دیں۔ انہوں نے ٹیم-9 کے ساتھ میٹنگ میں ریاست میں کورونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اترپردیش میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان پہلے سے طے شدہ 31ہزار 151مقامات پر منگل کو نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ عید کا تہوار کل پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس بار راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں عید کی نماز مقررہ جگہوں پر ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ 3 مئی کو عید، پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کا مقدس تہوار ہے۔ موجودہ ماحول کے پیش نظر پولیس/انتظامیہ کو زیادہ حساس ہونا پڑے گا۔ ہر تہوار کو امن اور ہم آہنگی سے منانے کے لیے مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری کوششیں کی جائیں۔ مذہبی پروگرام، عبادت وغیرہ صرف مقررہ جگہ پر ہی ہونے چاہئیں۔ مذہبی رہنماؤں سے مکالمہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑک، ٹریفک میں خلل ڈال کر کوئی مذہبی تقریب رونما نہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں 7436 عیدگاہوں اور 19949 مساجد سمیت 31 ہزار 151 مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس دوران 2846 حساس عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید کے موقع پر پرامن ماحول اور کسی بھی قسم کا کوئی ناخشگوار واقع رونما نہ ہو اس کے لئے احتیاط کے طور 46 کمپنی پی اے سی اور سات کمپنی سی اے پی ایف کے علاوہ مقامی پولیس اہلکار کے جوان مستعد رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر آج رات سے ہی عیدگاہوں اور مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جو شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ اس دوران افواہوں پر لگام کے لیے سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ عید کے حوالے سے مذہبی رہنماؤں سے اب تک 29 ہزار 808 ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور رضامندی کی بنیاد پر 60 ہزار 150 لاؤڈ اسپیکر نیچے اتارے گئے ہیں جبکہ 60 ہزار 178 کی آواز کم کی گئی ہے۔ عید کے پیش نظر چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بجلی اور پانی کے مناسب انتظامات کریں۔