اتر پردیش : اے ایم یو کے ایک اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا انتقال!

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2021
اے ایم یو:ایک اور موت
اے ایم یو:ایک اور موت

 

 

 علی گڑھ ۔ ۳۱ مئی 2021 علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے الیکٹریکل انجنیئرنگ شعبہ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا علیگڑھ میں انتقال ہو گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کے انتقال پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ’ڈاکٹر محمد ایوب بےحد سنجیدہ استاد تھے، جو ہمیشہ اپنے طلبہ کی ترقی اور مثبت پیش رفت کے لیے کوشاں رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انکی رحلت پر غم کا اظہار کرتی ہے اور ان کے کنبہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ الیکٹریکل انجنیئرنگ شعبہ کے سربراہ پروفیسر سلمان حمید نے کہا ڈاکٹر ایوب کی کمی ان کے رفقاء اور طلبہ ہمیشہ محسوس کریں گے کیونکہ وہ ایک مخلص استاد تھے۔ جھارکھنڈ کے گوڈّا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد ایوب اے ایم یو کے شعبہ الیکٹریکل انجنیئرنگ میں بطور لیکچرر 1985 میں وابستہ ہوئے تھے۔ وہ 2006 میں ترقی پاکر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے جبکہ ڈاکٹر محمد ایوب نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے بی ٹیک اور آئی آئی ٹی دہلی سے ایم ٹیک کیا تھا۔