اترپردیش میں ہر اتوار کو مکمل بند کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
یوگی کا اعلان
یوگی کا اعلان

 

 

لکھنو:اترپردیش میں ہر اتوار کو مکمل بند کا اعلان اترپردیش سرکار نے پوری ریاست میں ہر اتوار کو مکمل بند کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سینئر افسران کے ساتھ ریاست میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اتوار کے روز بیداری مہم کے ساتھ صرف ایمرجنسی خدمات اور صفائی ستھرائی کا کام جاری رہے گا۔