امریکہ کا 245 ویں یوم آزادی: پی ایم نے دی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پی ایم نے دی مبارکباد
پی ایم نے دی مبارکباد

 

 

 نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے 245 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکہ کے صدر عزت مآب جو بائیڈن اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

 ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’امریکہ کے 245 ویں یوم آزادی کے موقع پر اور امریکہ کے عوام کے لئے مبارکباد اور دلی نیک خواہشات۔ شاندار جمہوری ممالک ہونے کے ناطے بھارت اور امریکہ آزادی اور لبرٹی کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔ ہماری اسٹریٹجک پارٹنر شپ حقیقی معنوں میں عالمی اہمیت رکھتی ہے‘‘۔