تاج محل میں عرس: سیاح دیکھ سکیں گے شاہجہاں۔ ممتاز کی اصل قبریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
تاج محل میں   شاہجہاں۔ ممتاز کی اصل قبریں
تاج محل میں شاہجہاں۔ ممتاز کی اصل قبریں

 

 ۔ عرس کے تین دنوں تک تاج محل میں مفت داخلہ

فیضان خان/ آگرہ

مغل بادشاہ شاہجہاں کے 366 ویں عرس کا بدھ کے روز تلاوت قران سے آغاز ہوا۔ تین دنوں تک چلنے والی اس عرس کی تقریب میں ممتاز محل اور شاہجہاں کی قبروں کی زیارت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان قبروں کی زیارت کی اجازت دو سال کے وقفے کے بعد دی جا رہی ہے ۔ شہنشاہ ہندوستان مغل بادشاہ شاہجہاں کے عرس کا آغاز بدھ کے روز ہوا ۔ عرس کے پہلے دن سیاحوں کو ممتاز محل اور شاہجہاں کی قبروں کی زیارت کی اجازت دی گئی ۔

جیسے ہی اس کی خبر عام ہوئی، سیاحوں اور زائرین کا ایک جم غفیر امڈ پڑا۔ اب جمعہ کے روز سیاح مفت میں تاج محل کا دیدار کر سکیں گے۔ اس اسے قبل پچھلے سال کورونا کی وجہ سے یہ عرس نہیں منایا گیا تھا ۔

بدھ کے روز خدام روزہ کمیٹی کے صدر طاہر الدین طاہر کے ساتھ اے ایس آئ کے افسران نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ شاہجہاں کی اصل قبروں کی زیارت کی اجازت سیاحوں اور زائرین کو دی جائے ۔ عرس کے آغاز سے پہلے ظہر کے وقت اذان دی گئی ۔ تہ خانے میں غسل کی رسم ادا کی گئی ۔ چندن کا لیپ بھی لگایا گیا- پھولوں کی چادر پیش کی گئی۔ کمیٹی کے ممبران نے فاتحہ پڑھی- لوگوں نے دنیا سے کورونا کے خاتمے کے لئے دعا کی۔ تاج محل کے صدر مقبرے میں صوفیانہ قوالی کا بھی انعقاد کیا گیا- رایل گیٹ پر شہنائی بجائی گئی۔ یہ شہنائی تین دنوں تک تاج محل میں سنائی دے گی ۔

آج ہوئی صندل کی رسم

جمرات کی دوپہر دو بجے کمیٹی کے ممبران نے صندل کی رسم ادا کی- صندل کے برتن اصل قبر پر لے گیۓ اور قبروں پر صندل کا لیپ کیا ۔

 پیش ہوگی 1331 میٹر لمبی چادر

خدام روزہ کمیٹی کے صدر طاہر الدین طاہر نے بتایا کہ جمعہ کے روز عرس کا آخری دن ہے ۔ صبح سے شام چادر پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اسی کے ساتھ 1331 میٹر لمبی چادر سترنگی ہندوستانی چادر بھی پیش کی جائے گی- اس تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔