یوپی ایس سی کے نتائج کا اعلان: شبھم کمار نے کیا ٹاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2021
یوپی ایس سی  کے نتائج کا اعلان: شبھم کمار نے کیا ٹاپ
یوپی ایس سی کے نتائج کا اعلان: شبھم کمار نے کیا ٹاپ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

یونین پبلک سروس کمیشن(UPSC) نے سول سروسز مین امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سال کل 761 لوگ منتخب ہوئے ہیں۔ بہار کے شبھم کمار (رول نمبر 1519294) سرفہرست ہیں۔ شوبھم نے آئی آئی ٹی بمبئی سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ ٹاپ 25 میں 13 مرد اور 12 خواتین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 5 خواتین نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

 بھوپال میں تعلیم حاصل کرنے والی جگریتی اوستھی نے دوسری اور انکیتا جین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس سال 545 مرد اور 216 خواتین امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔

انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس

انڈین فارین سروس

انڈین پولیس سروس

اور سینٹرل سروسیز، گروپ ’اے‘ اور گروپ ’بی‘

جاگرتی نے مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، بھوپال سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ امیدوار نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 150 امیدواروں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔ جنرل زمرہ سے 263 ، معاشی طور پر پسماندہ طبقات سے 86 ، پسماندہ طبقات سے 229 ، شیڈول کاسٹ سے 122 ، شیڈول قبائل سے 61 امیدواروں نے امتحان پاس کیا ہے۔ جس کے بعد کل 761 امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔

 خیال رہے کہ سنہ 2015 کی ٹاپر ٹینا ڈابی کی بہن نے51 واں رینک حاصل کیا۔   ٹینا ڈابی حال ہی میں اپنے آئی اے ایس شوہر اطہر خان سے طلاق کے بعد خبروں میں تھیں۔ ان مراحل سے نتیجہ چیک کریں۔ UPSC کی آفیشل ویب سائٹ upsc.gov.in پر لاگ ان کرکے اپنا رزلٹ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ 

رزلٹ کے لیے کلک کریں 

awaz

awaz

awaz

awaz

رزلٹ کے لیے کلک کریں