یوپی:نئے مدارس کو گرانٹ نہیں دیگی یوگی حکومت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2022
یوپی:نئے مدارس کو گرانٹ نہیں دیگی یوگی حکومت
یوپی:نئے مدارس کو گرانٹ نہیں دیگی یوگی حکومت

 

 

لکھنو: اترپردیش کی یوگی حکومت نے نئے مدارس کو گرانٹ لسٹ سے خارج کرنے کی ریاستی کابینہ کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔17 مئی کو کابینہ نے نئے مدارس کو گرانٹ لسٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے حکومت نے قبول کرلیا ہے۔

۔ 2013 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت میں مدارس کو گرانٹ دینے کی پالیسی بنائی گئی تھی، جسے سال 2003 تک تسلیم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت اکھلیش حکومت نے 100 مدارس کو گرانٹ دینا شروع کیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یوپی میں کل 16,461 مدارس ہیں۔ ان میں سے 558 مدارس پہلے ہی گرانٹ وصول کر رہے ہیں۔ 2017 میں ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بننے کے بعد ایک بھی مدرسے کو گرانٹ نہیں دی گئی۔

اس طرح کی گرانٹ سے پرنسپل اور ایک کلرک کے علاوہ مدارس کے 12 اساتذہ (چار عالیہ، تین فوقانیہ اور پانچ تحتانیہ) کو تنخواہیں دی گئی ہیں۔ عالیہ ہائی اسکول کے برابر ہے، جب کہ فوقانیہ جونیئر ہائی اسکول اور تحتانیہ پرائمری سطح کی تعلیم ہے۔

اس سے قبل ریاست کے مدارس میں عظیم شخصیات اورمجاہدین آزادی کی بہادری کے اسباق پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے لیے ایک ایپ بنانے کو بھی کہا گیا ہے۔ اس کے ذریعے مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو آزادی کی جنگ میں حصہ لینے والے لوگوں کی زندگی کی کہانی سے روشناس کرایا جائے گا۔

ریاست کے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مدارس میں پڑھنے والے بچوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا ہے۔