آواز دی وائس،مہوبہ
اترپریش میں 18ویں اسمبلی کی تشکیل کے لئے آئندہ مہینے والے انتخاب میں ضلع مہوبہ کی دو سیٹوں(صدر اور چرکھاری) پر 40581ووٹر پہلی بار اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ضلع الیکشن افسر منوج کمار نے پیر کو کہا کہ نظرثانی کے بعد فائنل ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد، ضلع کی مہوبہ صدر اور چرکھری اسمبلی سیٹوں پر ووٹروں کی کل تعداد اب بڑھ کر 06 لاکھ 61 ہزار 57 ہو گئی ہے۔
جس میں مہوبہ سیٹ پر 03 لاکھ 15 ہزار 399 اور چرکھری سیٹ پر 03 لاکھ 45 ہزار 658 ووٹر ہیں۔ مہوبہ میں خواتین ووٹرس کی تعداد 01 لاکھ 43 ہزار 925 اور چرکھاری میں 01 لاکھ 60 ہزار 457 ہے۔
جبکہ مہوبہ میں مرد ووٹروں کی تعداد 01 لاکھ 71 ہزار 465 اور چرکھاری میں 01 لاکھ 85 ہزار 184 ہے۔
مہوبہ میں تیسری جنس کے 9 ووٹر اور چرکھاری میں 17 ووٹر ہیں۔ دونوں نشستوں پر 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کی تعداد 10,753 ہے۔ کمار نے کہا کہ ضلع میں انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق دونوں اسمبلی سیٹوں پر آزادانہ، منصفانہ اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے 787 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ان میں مہوبہ میں355 اور چرکھاری میں 432 پولنگ بوتھ ہیں۔
دونوں اسمبلی حلقوں کو 11 زون اور 75 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں زونل اور سیکٹر مجسٹریٹ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع الیکشن افسر نے بتایا کہ مہوبہ اسمبلی سیٹ کے 71 پولنگ بوتھ اور چرکھاری میں 56 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ضلع مہوبہ کی دونوں نشستوں پر تیسرے مرحلے میں 20 فروری کو پولنگ ہوگی۔
اس کا نوٹیفکیشن 25 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ نامزدگی کی تاریخ 4 فروری مقرر کی گئی ہے۔