یو پی اردواکاڈمی: مولانا آزاد ایوارڈ کے حقدار بنے علی گڑھ کے پروفیسر اصغرعباس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2021
 یو پی اردواکاڈمی: مولانا آزاد ایوارڈ  کے حقدار بنے علی گڑھ کے پروفیسر اصغرعباس
یو پی اردواکاڈمی: مولانا آزاد ایوارڈ کے حقدار بنے علی گڑھ کے پروفیسر اصغرعباس

 

 

 لکھنو:اتر پردیش اردو اکاڈی نے سال ۲۰۲۰ء کے انعامات کا اعلان کردیا ہے۔ قومی سطح کا ایوارڈ مولانا ابوالکلام آزاد انعام علی گڑھ کے پروفیسر اصغرعباس کو پانچ لاکھ روپے پرمشتمل دیا گیا ہے۔ مجموعی ادبی خدمات کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کے سات انعام دئیے گئے ۔

شاعری کے لئے شارق کیفی (بریلی) فکشن کے لئے خالد جاوید (بری ) کو انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔

مسعودحسن رضوی انعام برائے تحقیق شمس بدایونی (بریلی)

، احتشام حسین انعام برائے تنقید پروفیسر عقیل احمد(علی گڑھ)

 ادب ادب اطفال کے عرفان انصاری (جو پور)

، بابائے اردو مولوی عبدالحق انعام برائے فروغ اردو ادب پروفیسر عبدالحامد ( الہ آباد)

سائنس وتر جمہ کے لئے ڈاکٹرعبدالنصیب خاں (دہلی) کا انتخاب کیا گیا۔

ڈاکٹر صغری مہدی کے نام سے موسوم قومی یکجہتی انجام پروفیسروہے بہادر سنگھ (بنارس) اور انعام برائے خواتین درخشاں تاجور ( گورکھپور ) کو دیا گیا ہے۔یہ دونوں انعام ایک ایک لاکھ روپے کے ہیں۔

ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا امیر خسرو انعام مولانا ابوالقاسم فاروقی (الہ آباد ) کو دیا گیا ہے۔

پروفیسر محمد حسن انعام برائے تدرسں یو نیورسٹی / کالج کا یہ ایک لاکھ روپے کا انعام ڈاکٹر معراج محسن (مرادآباد ) کو گیا ہے۔

پریم چند ایوارڈ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا پروفیسر شاہد حسین ( گور کھپور) کو دیا گیا ہے۔

منشی نول کشور ایوارڈ برائے ادبی رسائل پچاس ہزار روپے کا ڈاکٹر سلیم احمد(لکھنو) کو دیا گیا ہے۔

جبکہ صحافت کے شعبہ میں پرنٹ میڈیا کے لئے ڈاکٹر اکبر علی بلگرامی (لکھنو) اور ڈاکٹر حمایت حسین جائسی کو پچاس پچاس ہزار روپے کا دیا گیا ہے۔

الیکٹرانک میڈیا کے لئے خورشید احمد (گونڈہ) کو پچاس ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔ نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں پچیس ہزار روپے کے دو انعام بالترتیب محمد عاطف (گورکھپور ) اور محمد عامر (باربنکی)، الیکٹرانک میڈیا محمد عرفان (تہذیب چینل، گورکھپور) کو دیا گیا ہے اور گور کھپور کے نوشاد احمد کو کتابت کے انعام پچیس ہزارروپے سے سرفراز کیا گیا ہے۔

اردو اکاڈی نے چار زمروں میں کتابوں پر پچیس پچیس ہزار روپے کے پندرہ انعام  ہیں،بیس بیس ہزار روپے کے بیس انعام، پندرہ پندرہ ہزار روپے پچیس انعام اور دس دس ہزار روپے کے ایک سو سولہ انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایوارڈ سب کمیٹی کی سفارشات پر غور کرتے ہوئے ان انعامات کی منظوری انتظامیہ نے اپنی ایک میٹنگ میں دی ۔ اراکین اکادمی نے متفق طور پر ان انعامات کی توثیق کی۔ یہ اطلاع اکاڈمی کے سکریٹری نے اپنے ایک پریس اعلانیہ میں دی ہے۔