مردم شماری کی ڈیوٹی میں کوتاہی: یوپی کے ٹیچر کو معطل کیا گیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-06-2026
مردم شماری کی ڈیوٹی میں کوتاہی: یوپی کے ٹیچر  کو معطل کیا گیا
مردم شماری کی ڈیوٹی میں کوتاہی: یوپی کے ٹیچر کو معطل کیا گیا

 



بلیا 
تعلیم محکمہ کے ایک افسر نے منگل کو بتایا کہ مردم شماری کی ڈیوٹی انجام نہ دینے کے الزام میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے استاد کو معطل کر دیا گیا ہے۔بلیا کے بیسک شکشا ادھیکاری (بی ایس اے) منیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ونود کمار، جو اِٹاہی گاؤں (سوہانَو تعلیمی بلاک) کے کمپوزٹ اسکول (سرکاری اسکول) میں استاد ہیں، انہیں مردم شماری کے کام کے لیے بطور شمار کنندہ (اینومیریٹر) مقرر کیا گیا تھا۔
منیش کمار سنگھ کے مطابق، 6 جون کو بلیا کے تحصیلدار نے رپورٹ دی تھی کہ ونود کمار بطور شمار کنندہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے تھے اور ان کی جانب سے مردم شماری کا کوئی کام انجام نہیں دیا جا رہا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بار بار ہدایات دیے جانے کے باوجود انہوں نے کام شروع نہیں کیا۔ مردم شماری کے افسران اور تحصیلدار نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کا موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
بی ایس اے نے کہا کہ الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پیر کے روز ونود کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیار بلاک کے بلاک ایجوکیشن آفیسر سنیل چوبے کو اس معاملے کا انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
معطلی کی مدت کے دوران ونود کمار کو سوہانَو تعلیمی بلاک کے رام پور پرائمری اسکول سے منسلک کر دیا گیا ہے۔