مہنت نریندر گری کی موت: سی بی آئی کرے گی جانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-09-2021
 مہنت نریندر گری کی موت: سی بی آئی کرے گی جانچ
مہنت نریندر گری کی موت: سی بی آئی کرے گی جانچ

 


آوازدی وائس،نئی دہلی

اترپردیش حکومت نے مرکز کو مہنت نریندر گری کی موت کی سی بی آئی انکوائری کرانے کی سفارش بھیجی ہے۔ سنتوں نے بھی یہی مطالبہ کیا تھا۔ دوسری طرف ، مہنت کے شاگرد آنند گری اورلیٹے ہنومان مندر کے چیف پجاری آدیہ پرساد تیواری کو سنٹرل نینی جیل میں سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کو مختلف بیرکوں میں قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کے ذریعے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے بعد 1.45 منٹ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پولیس کے آنے کے بعد کی ہے۔ جس کمرے میں نریندر گری کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی ، اس کمرے کا پنکھا تیزی سے چل رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئی جی کے پی سنگھ کمرے کے دروازے پر کھڑے مہنت کے شاگردوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ پنکھا چل رہا ہے یا اسے کسی نے چلایا ہے۔ اس پر سمت نامی شاگرد پہلے کہتا ہے کہ اس نے پنکھا چلایا کیا۔ اس کے بعد وہ دوسری باتیں بتانے لگتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہنت کی لاش فرش پر رکھی ہوئی ہے اور ایک پیلے رنگ کے نایلان کی رسی پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔ رسی کا ایک ٹکڑا بھی مہنت کے گلے میں پھنسا ہوا دیکھا گیا ہے۔ میز پر ایک ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔ ایسی صورتحال میں کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔