یوپی:حکومت میں آئے توبجلی مفت:اکھلیش یادو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-01-2022
یوپی:حکومت میں آئے توبجلی مفت
یوپی:حکومت میں آئے توبجلی مفت

 

 

لکھنو: ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر 300 یونٹ گھریلو بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کی مکمل آبپاشی مفت کرنے کی بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک چھاپہ ایسا تھا کہ ملک کے لوگ نوٹوں کے بنڈل دیکھ رہے تھے۔

ہم نے دیکھا کہ کیا ہمارا اس سے کوئی تعلق ہے (کانپور کے عطر کے تاجر)۔ تب تصدیق ہوئی کہ یہ ڈیجیٹل انڈیا کی غلطی تھی۔ انہیں (بی جے پی) کو سوشلسٹوں کی جگہ اپنوں پرہی چھاپہ مارنا پڑا۔