یوپی:3 ماہ کے اندر ذات پرمبنی مردم شماری کرائی جائے گی:اکھلیش یادو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-01-2022
یوپی:3 ماہ کے اندر ذات پرمبنی مردم شماری کرائی جائے گی:اکھلیش یادو

یوپی:3 ماہ کے اندر ذات پرمبنی مردم شماری کرائی جائے گی:اکھلیش یادو
یوپی:3 ماہ کے اندر ذات پرمبنی مردم شماری کرائی جائے گی:اکھلیش یادو یوپی:3 ماہ کے اندر ذات پرمبنی مردم شماری کرائی جائے گی:اکھلیش یادو

 

 

لکھنو: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی حکومت بننے کے 3 ماہ کے اندر ذات پات کی بنیادپرمردم شماری کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دلتوں اور پسماندہ افراد کو ان کی آبادی کی بنیاد پر حکومت کی فلاحی اسکیموں میں فائدہ دیا جائے گا۔

دریں اثنا یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دارا سنگھ چوہان نے اتوار کو سماج وادی پارٹی کی رکنیت لے لی۔ وہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں ایس پی میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر ان کے کئی ساتھی بھی ایس پی میں شامل ہو گئے۔ اس میں بی جے پی اور بی ایس پی کے سابق اور موجودہ عہدیدار شامل تھے۔

اس کے ساتھ ہی پرتاپ گڑھ کی وشوناتھ گنج سیٹ سے اپنا دل کے ایم ایل اے آر کے ورما بھی ایس پی میں شامل ہو گئے۔ ایس پی میں شامل ہونے کے بعد دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ دلتوں اور پسماندہ لوگوں نے بی جے پی کی حکومت بنائی۔ لیکن یوگی آدتیہ ناتھ نے دلتوں اور پسماندہ لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی حکومت میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو انہوں نے حکومت اور بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو اتر پردیش کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور دنیا کے لوگوں کی نظریں اتر پردیش کی حکومت بدلنے پر لگی ہوئی ہیں۔