یو پی :مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
مدرسوں کےلئے اچھی خبر
مدرسوں کےلئے اچھی خبر

 

 

لکھنو:اترپردیش حکومت نے دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ اب جلد ہی جماعت ایک تا آٹھ، جماعت 9تا12 تک اور کامل، فاضل کی جماعتوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ریاست کے اقلیتی امور ،وقف اور حج،شہر ی ہوا بازی و سیاسی پنشن کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نےکل بتایا کہ جب تک مدارس میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تب تک مستقل آن لائن تدریس کی اجازت ہوگی۔ اس کے لئے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے منظور سبھی مدارس کو اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کا فائدہ ہزاروں طلبہ کو ملے گا۔ کورونا انفیکشن کے معاملوں میں لگاتار آرہی کمی کو دیکھتے ہوئے طلبہ کے مفاد و تعلیمی سیشن کو مستقل کئے جانے کے پیش نظر یوپی اقلیتی امور کے وزیر نند گوپال نندی نے اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے منظور شدہ مدارش میں جماعت 9تا 12تک و کامل، فاض کی جماعتوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔