مرکزی وزیرمملکت برائےصحت ڈاکٹربھارتی پوار کووڈ سے متاثر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-01-2022
مرکزی وزیرمملکت برائےصحت ڈاکٹربھارتی پوار کووڈ سے متاثر
مرکزی وزیرمملکت برائےصحت ڈاکٹربھارتی پوار کووڈ سے متاثر

 

 

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار کووڈ سے متاثر ہوگئی ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں کوارنٹائن کرلیا ہے۔

ڈاکٹر پوار نے جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے اپنے رابطہ میں آنے والوں کو بھی ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹر پوار نے کہا ’’آج میری کووڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور میں نے خود کو گھر میں کوارنٹائن کر لیا ہے۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ جو شخص پچھلے کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آیا ہو اپنا کووڈ ٹیسٹ کروائیں اور کورونا سے بچاؤ کے ضابطوں پر عمل کریں۔