یوکرین کے صدر نے کی ہندوستان سے مدد کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-02-2022
یوکرین کے صدر نے کی ہندوستان سے مدد کی اپیل
یوکرین کے صدر نے کی ہندوستان سے مدد کی اپیل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی/کیف

روس کے ساتھ جنگ ​​کے درمیان اب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے باضابطہ بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

زیلنسکی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے ہندوستان سے سلامتی کونسل میں یوکرین کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے وزیر اعظم مودی سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایک لاکھ دراندازوں نے ہمارے ملک پر حملہ کردیا ہے۔ ہمارے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ رہائشی علاقے جل رہے ہیں۔ آپ اس مشکل وقت میں ہماری سیاسی  مدد کریں۔

یوکرین کے صدر نے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کی حمایت کریں۔ ہم سب کو مل کر اس جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

یوکرین پر حملے کے تیسرے دن روس نے دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین کے 800 فوجی اڈے تباہ کر دیئے۔ ان میں 14 ملٹری ایئر فیلڈز، 19 کمانڈ پوسٹس، 24 S-300 طیارہ شکن میزائل سسٹم اور 48 ریڈار اسٹیشن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ یوکرائنی بحریہ کی 8 کشتیاں بھی تباہ ہوئیں۔