یوکرین: انخلا کے لیے تین فوجی جہاز وں نے بھری اڑان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2022
یوکرین: انخلا کے لیے تین فوجی جہاز وں نے بھری اڑان
یوکرین: انخلا کے لیے تین فوجی جہاز وں نے بھری اڑان

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

یوکرین میں روس کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے،کیف اور خارکیف نشانہ پر ہیں ۔جنگ کے دوران ہندوستان طلبا کو محفوظ راستوں سے نکالنے کے لیے سرگرم ہے۔بدھ کی صبح سے ہی تین انڈین ایر فورس طیارے بھیجے گئے ہیں۔ انخلاء آپریشن چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔

وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سندیپ سنگھ نے بتایا کہ آپریشن گنگا کے تحت امدادی سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔آپریشن وزارت امور خارجہ کے تعاون سے جاری ہے۔

 آئی اے ایف یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے ایک دن میں چار طیارے بھیج سکتی ہے۔ ایک چکر میں 200 افراد کو واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے تمام لوگوں کو بحفاظت واپس لائیں گے۔ 

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ میں ان 251 ہندوستانیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں جو یوکرین سے آئے ہیں۔ گھر واپس آتے ہی ان کی آنکھوں میں غم اور خوشی دونوں کے ملے جلے جذبات تھے۔