یوکرین بحران : رومانیہ پہنچے ہندوستانیوں کی واپسی کے لیے دو جہاز بھیجنے کی تیاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2022
یوکرین بحران : رومانیہ پہنچے ہندوستانیوں کی  واپسی کے لیے دو جہاز بھیجنے کی تیاری
یوکرین بحران : رومانیہ پہنچے ہندوستانیوں کی واپسی کے لیے دو جہاز بھیجنے کی تیاری

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

ایئر انڈیا کی دو پروازیں جمعہ کی شام بخارسٹ کے لیے روانہ ہو سکتی ہیں تاکہ ان ہندوستانیوں کو واپس لایا جا سکے جو یوکرین-رومانیہ سرحد تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صورتحال بہت نازک ہے مگر یوکرین سے ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانا حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کل اس بات کا ذکر روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایئر انڈیا نے دو بوئنگ 787 کو آج رات بھیجا جائے گا۔ حکومت دیگر تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے

اب یوکرین کی راجدھانی کیف حملے کی زد میں ہے اور اس کی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے "محدود" قرار دے دیا گیا ہے۔ لہٰذا فی الحال دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہاں موجود ہندوستانیوں کو پڑوسی مشرقی یورپی ممالک کی سرحدوں پر پہنچا کر وہاں سے واپس لایا جائے۔ کیف کے لیے ایر انڈیا کی دوسری پرواز کو جمعرات کو ایران کے اوپر سے دہلی واپس آنا پڑا تھا۔

اے ون 1947 کے صبح 7.50 بجے کے قریب دہلی سے روانہ ہونے سے پہلے ایر مین کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس نے خطے میں فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے کیف کی فضائی حدود میں شہری پروازوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی تھی۔ چونکہ فضائی حدود کو حد سے باہر قرار نہیں دیا گیا تھا، اس لیے ایر انڈیا نے پرواز بھیجی تاکہ اگر یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ ڈریم لائنر وہاں بحفاظت لینڈ کر سکتا ہے، تو یہ ہندوستانیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

 ٹاٹا سنز کی ایر انڈیا زمینی صورتحال کا پتہ لگانے کے لیے حکومت سے رابطے میں تھی۔ بدقسمتی سے حالات تیزی سے بگڑ گئے اور بوئنگ 787 کے پاکستان سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فوراً بعد عملے کو دہلی واپس جانے کو کہا گیا۔