اُڈپی: طالبا ت کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں : کالج بورڈ کا متفقہ فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-01-2022
اُڈپی: طالبا ت کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں : کالج بورڈ کا متفقہ فیصلہ
اُڈپی: طالبا ت کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں : کالج بورڈ کا متفقہ فیصلہ

 

 

اُڈپی: اُڈپی کی سرکاری پی یو کالج میں طالبات کے حجاب کو لےکر کالج ترقی بورڈ کے صدر اور رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں حاضر ہونےکا موقع نہیں دینےکا فیصلہ لیاگیا ہے۔ 

معاملے کو لےکر کالج پرنسپال رودرے گوڈا نے اخبارنویسوں کوبتایا کہ طالبا ت کا حجاب پہن کر کلاسوں میں حاضر ہونے کے مسئلے کو لےکر رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ کی صدارت میں کالج ترقی بورڈ کی میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں متفقہ و متحدہ فیصلہ لیاگیا کہ طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔کالج میں نئے سرے سے کوئی ڈریس کوڈ کاموقع نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں تعلیمی خدمت کمیٹی کے صدر، نائب صدر ، میونسپالٹی کے ممبران ، پولس افسران ، والدین اور پی یو تعلیمات عامہ محکمہ کے نائب ڈائرکٹر اور کالج کا سبھی عملہ موجود تھا۔

واضح رہے کہ طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں حاضر ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپس فرنٹ آف انڈیا اور گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کی طرف سے اُڈپی ڈپٹی کمشنر اور اُڈپی پی یو سی ڈائرکٹر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہے اور طالبات کو حجاب کی اجازت نہ دینے پر سخت احتجاج کا انتباہ دیا گیا ہے۔