ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا سے کئی لیڈروں کو کیا برطرف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-07-2022
ادھو ٹھاکرے نے  شیوسینا سے کئی لیڈروں کو کیا برطرف
ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا سے کئی لیڈروں کو کیا برطرف

 

 

 ممبئی: شیو سینا کےسربراہ ادھو ٹھاکرے نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لئے کئی اہم رہنماؤں کو برطرف کردیا ہے۔ایکناتھ شندے کی بغاوت سے جو معاملہ اٹھا تھا وہ یہاں تک پہنچا ہے کہ اب رہنماوں کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایکناتھ شندے ان کی حکومت کو گرانے کے بعد خود وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوگئے- 

اس سے قبل ٹھاکرے نے سابق وزیر وجے شیوتارے، ایم ایل اے سنتوش بنگرکو ہنگولی کے ضلع سربراہ کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔ نریش مہاسکے کو تھانے کے ضلع سربراہ کے عہدہ سے برطرف کیا گیا۔ وہ دونوں لیڈر شندے دھرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حقیقی شیو سینا کا دعویٰ کرتا ہے۔

مسٹر ٹھاکرے نے تھانے، پالگھر، امراوتی اور یاوتمال اضلاع میں 100 سے زیادہ نئے عہدیداروں کا تقرر بھی کیا ہے۔ نئے عہدے دار دوسرے درجے کے رہنما ہیں جنہیں باغیوں کی جانب سے خالی اسامیوں پر ترقی دی گئی ہے۔

یہ معاملہ ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد مہاراشٹر میں بڑے سیاسی طوفان پر سپریم کورٹ کی ایک اہم سماعت سے پہلے ہوئی ہے، جس کی وجہ سے شندے-بی جے پی مشترکہ حکومت قائم ہوئی تھی۔

بدھ کو، سپریم کورٹ ایم ایل اے کی نااہلی پر دونوں طرف سے درخواستوں کے ایک گروپ کی سماعت کرے گی۔

پارٹی سے تعلق رکھنے والے 55 ایم ایل ایز میں سے 53 ایک یا دوسری طرف سے نااہلی کی فہرست میں شامل ہیں۔ مسٹر ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ شندے دھڑے کے 16 ایم ایل اے بشمول شندے کو نااہل قرار دیا جانا چاہئے۔