سمندری طوفان ’تاوتے‘ کا آج رات گجرات پہنچ جانے کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2021
تاوتے کی تباہی
تاوتے کی تباہی

 

 

آواز۔ دی وائس ۔ ۔نئی دہلی

بحیرہ عرب میں اٹھے انتہائی شدید ’تاؤ تے‘ طوفان آج رات 8 بجکر 11 بجے کے درمیان گجرات کے مہووا (بھاؤ نگر) اور پوربندر کے درمیان ساحل پر ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس سے قبل 18 مئی کی صبح ساحل پر پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق یہ طوفان آج صبح 5.30 بجے گجرات کے ویراوال ساحل سے 290 کلومیٹر جنوب جنوب مشرق میں واقع تھا اور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا۔ اس کے گجرات کے ساحل سے قر یب پہونچنے کے دوران ہوا کی رفتار 155 سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، بھاؤ نگر کے علاوہ ، گیر،سوم ناتھ ، امریلی ، پوربندر ، احمد آباد ، وڈوڈرا ، بھروچ ، ولساد وغیرہ میں بھی بھاری سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ طوفان کے اثر کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 33 میں سے 21 اضلاع کے 84 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ ان میں سے چھ اضلاع میں 25 ملی میٹر یا ایک انچ سے زیادہ بارش ہوئی۔ ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے

سمندری طوفان ’تاوتے‘رواں دواں ہے ،آج صبح کی سٹیلائیٹ عپورٹ کے مطابق تاوتے یں شددت آرہی ہے ۔کیرالہ اور کرناٹک کے ساتھ مہاراشٹر اور گوا میں موسلا دھار بارش کے ساتھ تباہی برپا کرنے والا تاوتے اب گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے ۔جہاں سرکاری سطح پر اس کا سامنا کرنے کےلئے تمام تر اقادم کئے جارہے ہیں۔مہاراشٹر کے جلگاوں میں ایک درخت گرنے سے دوبہنوں کی موت ہوگئی۔گوا میں موسلا دھا بارش ہے ،عام زندگی ٹھپ ہے،ہنگامی سروسیز اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔

کہاں ہے تاوتے

تاوتے کی پوزیشن پنجم کے شمال مغرب میں ۱۹۰ کلو میٹ دور ،ممبئی جنوب مغرب میں ۲۷۰ کلو میٹر دور اور ویراسل کے جنوب مغرب ممیں ۵۱۰ کلو میٹر دور ہے۔جو کہ شمال۔شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے ،اس وقت اس کی رفتار ۱۹ کلو میٹر ہی ہے لیکن اگلے ۲۴ گھنٹہکے دوران اس میں زبردست شدت آئے گی۔

 گجرات میں زبردست بارش کا امکان

 گجرات میں ۱۷ اور ۱۸ مئی کو زبردست بارش ہونے کا خدشہ ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت گجرات میں طوفان کی رفتار ۱۵۵ سے ۱۶۵ کلو میٹر فی گھنٹے کی ہوسکتی ہے۔آئی ایم ڈی کے ڈی جی مرتنجئے مہا پترا نے کہا کہ ۱۷ مئی کو طوفان گجرات پہنچ جائے گا۔

وزیر داخلہ کی میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات اورمہاراشٹر کے وزرائے اعلی کے علاوہ دمن و دیو اور دادار نگر حویلی کے ایڈمنسٹریٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے ایک اعلیٰ سطح مٹنگ میں گردابی طوفان ’ تاوتے‘ سے نمٹنے کی تیاریوں کا آج جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے گردابی طوفان تاوتے سے نمٹنے کی تیاریوں کے ایک اعلی سطحی جائزے کے بعد مسٹرشاہ نے اتوار کے روز جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا اہتمام صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گیا تھا۔

میٹنگ میں وزیر داخلہ نے بالخصوص گردابی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں موجود تمام طبی مراکز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ اور ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی وہ کووڈ کے تمام اسپتالوں ، لیباٹریوں ، ویکسین کولڈ چین اور دیگر طبی مراکز میں بجلی کے بیک اپ کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گاڑیوں کی آمدورفت میں ممکنہ رکاوٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات کا مناسب ذخیرہ یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔ طوفان کی راستے میں آنے والے ممکنہ طبی مراکز کو نقصان سے بچانے اورمناسب نکاسی کے لئے ممکنہ انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔

 شاہ نے آکسیجن پروڈکشن پلانٹوں کے نزدیک قائم عارضی اسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکی ہدایت دی اورکہا کہ ضرورت پڑنے پر وہاں کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا