سمندری طوفان ’ تاؤتے‘ گجرات سے گزر گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آگیا تاوتے ۔۔۔۔۔
آگیا تاوتے ۔۔۔۔۔

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

 سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث گجرات میں شدید بارش اور تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ شدیدبارشوں کے باعث  گجرات میں گلیاں دریا بن گئیں جبکہ سمندری طوفان کے باعث  گجرات کے ساحل پر 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کےساحل پرطوفاں کےباعث ہواوں کی رفتار 133کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات سے طوفان ٹکرانے کی کیفیت مزید دو گھنٹے جاری رہی۔لیکن اہم بات یہ ہے کہ گجرات کی ساحل سے ٹکرانے کے بعدطوفان کا زور ٹوٹ گیا۔اس طوفان میں ابتک مختلف ریاستوں میں 18 افرادہلاک ہوئے ہیں۔175 سے زیادہ افراد ممبئی ہائی میں لاپتہ ہیں۔ان کی تلاش جاری ہے۔گجرات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

طوفان سے قبل تیز بارش ، تیز آندھی اور تیز سمندری لہروں نے کیرالہ ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا ئ ، جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے

ممبئی میں ہاہا کار 

گجرات میں دستک سے قبل عروس البلاد ممبئی "توکتے" نامی طوفان کی زد میں رہا،جس کے ساتھ ہی تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ سہ پہر ساڑھے تین بجے بحرعرب میں طغیانی اور مدوجزر نے شہریوں کے ہوش اڑادئیے ہیں۔ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو شب آٹھ بجے تک بند کر دیاگیا تھا ،کوکن میں دو افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ،وہیں بحریہ کے دو جہازوں کی مدد سے او این جی سیعچع کے بمبئی ہائی کے پلیٹ فارم سے 273افراد کو بچایا گیا ۔

۔شہر اور مضافات میں سینکڑوں درخت اکھڑ گئے ،جس کا موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر اثر پڑاہے۔این ایس ڈر آر کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ ممبئی میں بارش کا سلسلہ وفقہ وقفہ سے جاریرہا مگر طوفانی ہوائیں 80-120 کلومیٹر کی رفتار سے جاری رہیں اور متعدد مکانات کی سمینٹ شیڈ اور چھتیں اڑاگئیں۔ٹی وی کی ڈش اور کئی جگہوں پر موبائل ٹاور کو نقصان پہنچا  ۔شہر میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔نوی ممبئی میں ایک نوجوان اور رائے گڑھ میں بھی ایک خاتون دیوار گرنے سے ہلاک ہوگئی۔فی الحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کی رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ رہی تھی۔اتوار اور پیر کی نصف شب سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔طوفان نے گجرات کی طرف رخ کرلیا ہےاور رات دیر گئے اسے گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی۔ہدایت پر سندھودرگ،رتناگیری اور رائے گڑھ کے ساحلی علاقوں سے 12420 افراد کو ہٹالیا گیاہے۔ائیر پورٹ کو پہلے چار بجے اور پھر رات آٹھ بجے تک سبھی پروازوں کے لیے بند کردیاگیاتھا۔ شہر میں پیر کی دوپہر تک 79.4 ایم ایم اور مضافات میں 44.6ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔