یاس‘ : انڈمان اور نکوبار جزائر، اڈیشہ اور مغربی بنگال سب سے زیادہ متاثر’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بچاو کاری کا کام جاری
بچاو کاری کا کام جاری

 

 

آواز دی وائس / نئی دہلی

آج صبح سمندری طوفان ’یاس‘ شمالی اوڈیشہ بنگال کی ساحل سے ٹکرایا، یاس۔جس کی رفتار ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ تھی۔ اوڈیشہ کی ساحل سے ٹکرانے کے بعد اگلے تین گھنٹے تک یہی صورتحال رہی۔یہ طوفان زبردست تباہی لایا ۔ساحلی علاقوں زیر آب ہوگئے،لاکھوں افراد کومحفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان یاس کی وجہ سے انڈمان اور نکوبار جزائر، اڈیشہ اور مغربی بنگال سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ایم مہاپاترانے کہا کہ اڈیشہ میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور شمالی اڈیشہ اور اس سے متصل مغربی بنگال کے ضلعوں میں دو سے چار میٹر تک اونچی سمندری لہریں درج کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان یاس کی وجہ سے موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ جناب مہاپاترا نے کہا کہ سمندری طوفان تاﺅتےکی لمبائی ایک ہزار 800 کلومیٹر تک تھی جبکہ سمندری طوفان یاس کی طوالت ایک ہزارکلو میٹر تک ہے۔ محکمہموسمیات نے مزید بتایا ہے کہ انتہائی شدید سمندری طوفان یاس مغرب کی سمت بڑھ رہاہے اور یہ کمزور ہوکر شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کررہا ہے اور اس کی وجہ سےجان اور املاک کا زبردست

گاؤں اور چھوٹے قصبے پانی میں ڈوبے

’یاس‘ کے سبب ندیوں میں آبی سطح بڑھنے سے مغربی بنگال اور اڈیشہ کے کئی ساحلی اضلاع میں پانی بھر گیا ہے۔ خصوصی طور پر مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع مشرقی میدنی پور اور جنوبی 24 پرگنہ کے کئی علاقوں میں بدھ کو پانی بھر گیا۔ ناریل کے پیڑوں کی اونچائی کو چھوتی ہوئی سمندری لہریں دیکھی گئیں اور کچھ مقامات پر سیلاب کے پانی میں بہتی ہوئی کاریں بھی نظر آئیں۔ افسران نے بتایا کہ بڑھتے آبی سطح کے سبب دونوں ساحلی اضلاع میں کئی مقامات پر پشتے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے کئی گاؤں اور چھوٹے قصبے پانی میں ڈوب گئے۔ ودیادھاری، ہگلی اور روپ نارائن سمیت کئی ندیوں کا آبی سطح بہت بڑھ گیا ہے۔

 بنگال: سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل

 مغربی بنگال کے ایسٹ مدنی پور میں نیو دیگھا سی بیچ کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ انتہائی خطرناک گردابی طوفان یاس فی الحال اوڈیشہ کے بالاسور سے 50 کلومیٹر دور ہے اور ساحل سے ٹکرانے کا سلسلہ 9 بجے شروع ہو چکا ہے۔

بنگال سے زیادہ اوڈیشہ پر اثر

 طوفان یاس اوڈیشہ کے ساحلوں پر تباہی کے مناظر چھوڑتا گیا۔ ساحل پر متعدد ماہی گیر کشتیاں تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر درخت گر گئے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں پارادیپ علاقہ میں سڑک پر گرے درختوں کو ہٹاکر راستہ صاف کر رہی ہیں۔

awazurdu

اوڈیشہ اور بنگال ۔یاس کی آمد کے بعد

Updated:26-05-2021  17:00

 ممتا بنرجی نے لی جائزہ میٹنگ

 مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گردابی طوفان یاس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کے روز ضلع مجسٹریٹوں، ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی اور دیگر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ 28 مئی کو ایسٹ مدنی پور کا دورہ کر کے وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گی۔

کیرالہ میں پانچ کشتیاں الٹنے کے بعد ماہی گیر لاپتہ

سمندری طوفان 'یاس' کے خلیج بنگال میں اثرات کے بعد بحیرہ عرب میں بھی اس کااثر نظر آرہاہے۔کیرالہ کے متعدد علاقوں میں شدید بارش اور طوفان کی صورتحال برقرار ہے۔ خراب موسم اور تیز طوفانی بارش میںکئی ماہی گیر لاپتہ اورویزنجم کے ساحل پر متعدد کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کرکے 6 ماہی گیروں کو بچایا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے اپنے طیارے ، انٹرسیپٹر کرافٹ اور بحری جہاز کو اس مہم کے لئے تعینات کیا ہے۔ اس سے قبل خلیج بنگال میں ، بار بار طوفان آچکے ہیں ، لیکن سب سے بڑی تبدیلی بحیرہ عرب میں گرم سمندری پانی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔

Updated:26-05-2021  13:00

اسی مہینے میں ، بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان ' تاﺅتے ' نے کیرالہ ، مہاراشٹر ، گجرات ، دمن اور دیو میں تباہی مچا دی۔ کیرالہ کے پانچ اضلاع میں موسلا دھار بارش اور طوفان کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ مہاراشٹر اور گجرات میں بہت نقصان ہوا اور عام لوگوں کی جانیں ضائع ہوگئیں۔ بحیرہ عرب میں کشتیوں کی دخل اندازی کی وجہ سے بھی درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ اب ، خلیج بنگال سے آنے والے طوفان یاس نے اڈیشہ اور بنگال میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے ، لیکن کیرالہ کے متعدد علاقوں میں تیز بارش اور طوفان کی صورتحال ہے۔ ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ علاقے میں پانی سے دور رہیں۔

سمندری طوفان یاس بالاسورکے جنوب میں اڈیشہ ساحل کو پار کرتے ہوئے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیاہے اور اس کے کل صبح تک جھارکھنڈ پہنچنے کا امکان ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئےمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ایم مہا پترا نے بتایا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے اڈیشہ میں دن بھر لگاتارتیز سےبہت تیز بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال، سکم، بہار اور جھارکھنڈ میں آج اورکل بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال میں مشرقی میدنیپور اور ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان یاس کے اثر کے سبب سمندر کے حالات کافیدشوار ہوگئے ہیں۔ مشرقی میدنی پور اور 24پرگنہ میں سمندری طوفان کے ساحل پر پہنچنےکے وقت تقریباً 2میٹر اونچی لہریں اٹھنے کے سبب ممکن ہے کہ نچلی ساحلی علاقوں میں پانیبھر جائے۔موسمیات کے محکمہ نے مشرقی اور میدنی پور علاقوں کیلئے ریڈ وارننگ جاری کیہے اور الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جنوبی 24پرگنہ اور کولکاتاسمیت 11ضلعوں کےلئے اورینج وارننگ جاری کی گئی ہے اور بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ  مغربی بنگال اور اوڈیشہ کی ساحلوں کے قریب آنے کے ساتھ ہی موسلا دھار بارش اور تیز ہواوں کا آغاز ہوگیا تھا۔ بنگال اور اوڈیشہ میں سمندری طوفان کا اثر بارش کی شکل میں سامنے آرہا تھا ۔سمندر میں لہریں کئی کئی میٹر کی بلندی چھو رہی ہیں۔ بنگال اوراوڈیشہ میں سڑکوں پر درخت گرے نظر آرہے ہیں ۔موسلا دھا ر بارش اور ہواوں کے ساتھ اب سمندری طوفان ’یاس‘ ہر پل قریب آرہا ہے۔ جس کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔خلیج بنگال میں زبردست اتھل پتھل مچی ہوئی ہے۔کسی بھی لمحہ ’یاس‘ مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل سے کسی بھی وقت ٹکرا سکتا ہے۔

مغربی بنگال کےمشرقی میدنی پور کے ضلع پوربا میں زور دار بارش ہو رہی ہےاور سمندر میں بڑی بڑی لہریں اٹھ رہی ہیں ۔ کچھ ایسےہی حالات اڈیشہ میں ہیں جہاں بھدرک ضلع میں تیز بارش اور ہوائیں چل رہی ہیں۔ ان علاقوں سے نو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو منتقل کر دیا گیا ہےجو علاقہ اس طوفان سےمتاثر ہو سکتےہیں ۔کئی ٹرینین منسوخ کر دی گئی ہیں اور راحتی دستہ مطلوبہ علاقوں میں پہنچا دئے گئے ہیں۔ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں سمندری طوفان یاس کے باعث پہاڑی ریاست سکم میں شدید بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

ہنگامی حالات میں بچاو اور ریلیف کے کاموں کی تیاریاں ہے۔ لاکھوں رضاکار اور بچاو دستے تیار ہیں۔ ایک جانب ایر فورس تیار ہے تو دوسری جانب بحریہ۔ سرکاری سطح پر ہر کسی کی نیند اڑی ہوئی ہے۔ ’یاس‘ کو آج سہ پہر بنگال اور اوڈیشہ کی ساحل سے ٹکرانا ہے۔ ہر ریاست میں وزیر اعلی اپنے اپنے انتظامیہ کو تیار کرچکے ہیں۔ان تیاریوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔ کنٹرول رومز میں زبردست ہلچل ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ ' یاس ' 26 مئی یعنی آج سہ پہر کو ایک انتہائی شدید چکرو طوفان میں بدل جائے گا اور بنگال اور اڈیشہ کے ساحل پر پہنچے گا۔ آج ابتدائی گھنٹوں میں 70-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے جس کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے ۔یہ 26 مئی کی صبح سے آہستہ آہستہ 100-90 سے بڑھ کر 110 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گا اوراس کے بعد ساحل کو چھوتے وقت اس کی رفتار 165-155 کلومیٹرفی گھنٹہ سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے ۔ جنوب میں مغربی ساحلی علاقوں کے بعد اب مشرقی ساحلی علاقوں پر طوفان ' یاس ' کا خطرہ منڈلارہاہے۔ یہاں سمندری طوفان یاس کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ اوڈیشہ ، مغربی بنگال ، آندھرا پردیش اور انڈمان اور نکوبار جزیروں پر تباہی پھیلائیں گے۔

بنگال میں ہائی الرٹ

 مغربی بنگال میں اب تک 9لاکھ افراد کو ساحلی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچادیا گیا ہے ۔ اب تک 64,000سرکاری عملہ یاس طوفان سے نمٹنے کے لئے مستعد ہیں ۔اس کے علاوہ سیوک پولس، ہوم گارڈ سمیت 2لاکھ پولس اہلکار بھی تعینات ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ امفان طوفان کے دوران ایک ملین افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا تھا اور اس وقت 9لاکھ افراد کو اب تک منتقل کیا جاچکا ہے ۔ریاست میں تقریبا 44,000سیلاب مراکز ہیں۔ بلاک ،میونسپلٹی، ضلع اور ریاستی سطح پر جنگی پیمانے پر مراکز کھولے گئے ہیں ۔ایک آئی اے ایس افسر کو ایک ضلع کا چارج دیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےاس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’یاس طوفان‘‘ کی وجہ سے ریاست میں کم سے کم جانی و مالی نقصانات کو یقینی بنایا جائے گا۔حکومت کی پوری مشنری حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعلی نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال امفان طوفان سے نمٹنے کے دوران جوتجربے ہوئے انہیں بروئے کار لاکر یاس طوفان سے نمٹنے کے لئے کام کئے جارہے ہیں ۔ یاس طوفان سے نمٹنے کی تیاری اور بچاؤ کے کام کے لئے پولیس ، فوج ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، آئی سی ڈی ایس اہلکاروں پر مشتمل تقریبا 3 لاکھ افراد کی طرف سے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے ۔

awazurd

بنگال: وزیر اعلی ممتا بنرجی یاس کے کنٹرول روم میں 

بحری جہاز مقابلہ کرنے کے لئے تیار

بحریہ نے مغربی بنگال کی طرف تیز رفتار سے چلنے والے طوفان ' یاس ' کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی این ایس نیتاجی سبھاش کو تعینات کیا ہے۔ جہاز کا کمانڈنگ آفیسر مغربی بنگال حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ میں امدادی سرگرمیوں کی قیادت کر رہا ہے۔ طوفان 26 مئی کو یعنی کہ آج اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل کے مابین لینڈ کر سکتا ہے۔بحریہ کے ترجمان کے مطابق ، تیاریوں کے طور پر مغربی بنگال کے ساحل سے بحریہ کی دو ڈائیونگ ٹیمیں اور پانچ سیلاب امدادی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں متعلقہ سامان اور ہوائی جہاز سے متعلق کشتیوں کے ساتھ بحریہ کے خصوصی اہلکار شامل ہیں۔ ایک غوطہ خور اور دو سیلاب راحت ٹیمیں دیگھا اور فریزر گنج میں تعینات کی گئیں ہیں۔

مختصر اطلاع پر ضرورت پڑنے پر سیلاب سے بچنے والی ٹیم کو ڈائمنڈ ہاربر پر اسٹینڈ بائی پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں مقامی ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق لوگوں کو نکالنے ، سڑک کی صفائی ، درختوں کو کاٹنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہندوستانی بحریہ طوفان کے بعد ضرورت پڑنے پر تقسیم کے لئے کولکاتہ میں اپنے ڈپو سنٹر میں تقریبا 500 افراد کے لئے انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف مواد بھیج رہی ہے۔ سمندری طوفان پر کڑی نگاہ رکھنے ،ریلیف کی سپلائی ، میڈیکل ٹیمیں اور غوطہ خوروں کی اضافی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ کے چار جہازتیارہیں ۔

سچسںحردح

آندھرا پردیش میں چوکسی

 آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے کل رات کو اپنے سیکرٹریٹ کے تمام اعلی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی اور طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے کووڈ کے مریضوں کووجیانگرم، شری کلم اور وشاکھاپٹنم اضلاع میںپہلے محفوظ ٹھکانوں میں منتقل کر نے کی ہدایت دی ۔عہدیداروں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ وشاکھاپٹنم ، وجیانگرم اور سریکلم اضلاع کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ اڈیشہ کی سرحد سے متصل ضلع سریکاکلم میں نشیبی علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ دوسرے اضلاع میں بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ وہیںضلع وشاکھاپٹنم ، وجیانگرم اور سریکاکلم اضلاع کے سرکاری اسپتال کو آکسیجن اور بجلی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے۔ ان اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے جنریٹرز کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 بہار میں بھی تیاری

طوفان یاس کو لیکر پورے بہار میں الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر لوگوں سے گھر کے اندر رہنے اور احتیاطی تدابیر ربرتنے کی بھی اپیل کی ہے۔ خلیج بنگال سے جھارکھنڈ ہوتا ہوا طوفان ریاست کے جنوبی حصے میں داخل ہوگا۔ انہیں علاقوں میں اس کا سب سے زیادہ اثر دیکھیں گا،حالانکہ پورا بہار متاثر ہوگا۔ ریاست میں یاس کاسب سے زیادہ اثر 27 اور 28 مئی کو دیکھیں گا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے محکمہ موسمیات کے ذریعہ ’ یاس ‘ طوفان کے سلسلے میں ملی اطلاع کی تفصیلی معلومات دیں۔ انہوں بتایا کہ بہار میں 27 مئی سے 30 مئی تک آندھی ، طوفان ، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر تمام ضلع مجسٹریٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام محکمہ کو خاص طور پر الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔

 وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلیٰ سطحی میٹنگ ویڈ یو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،متعلقہ محکمہ اور تمام ضلع مجسٹر یٹ کے ساتھ طوفان ’ یاس ‘ کی تیاریوں کو لیکر میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ ’ یاس ‘ طوفان سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں پوری طرح سے رکھیں۔ تمام متعلقہ محکموں طوفان ’یاس ‘ سے نمٹنے کے لئے پوری طرح الرٹ رہیں۔ معلومات کے مطابق اس طوفان کا اثر پورے بہار میں پڑے گا۔ متعلقہ محکموں اور افسران کو چاہئے کہ وہ حالات پر مستقل نظر رکھیں اور اس کے مطابق ضروری تیاریاں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں خلل آنے کی صورت میں تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کا علاج متاثر نہیں ہونا چاہئے، متبادل انتظامات کو یقینی بنائیں اوراس کا ڈرائی رن کر لیں۔

awazurdu