لال قلعہ تشدد کے دوملزم گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
لال قلعہ میں تشددکا منظر
لال قلعہ میں تشددکا منظر

 

 

نئی دہلی:یوم جمہوریہ26 جنوری کو ، لال قلعے میں تشدد کے معاملے میں دہلی پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں سے ایک ، منندرجیت سنگھ، ڈچ شہری ہے ، جو ملک چھوڑکر بھاگنے کی تیاری میں تھا۔ اسے دہلی ایئر پورٹ پر پکڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، فرسا کے ساتھ پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منندرجیت سنگھ (ڈچ شہری اور برطانیہ میں مقیم) کو جعلی دستاویزات پر بھارت سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران آئی جی آئی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔

منندرجیت سنگھ کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا اور وہ پہلے ہی دو مجرمانہ مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق ملزم منندرجیت سنگھ لال قلعہ تشدد کیس میں ملوث تھا۔ وہ نیزہ لے کر لال قلعہ پہنچا تھا اور لوگوں کو اکسا رہا تھا۔ منندرجیت کی تلاش میں ، دہلی پولیس نے پنجاب میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ، لیکن وہ زیرزمین چلا گیا۔ مخبر کی اطلاع پر ، اسے دہلی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منندرجیت سنگھ کے والد ڈچ (نیدرلینڈ) شہری ہیں۔ وہ ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے ، لیکن وہ نیدرلینڈ چلے گئے تھے، یہی وجہ ہے کہ منندرجیت سنگھ کی بھی ڈچ شہریت ہے۔ البتہ وہ اپنے کنبے کے ساتھ یوکے میں رہتا تھا۔ (ان پٹ ایجنسی)