چھتیس گڑھ: دو انعامی نکسلیوں نے پولیس کے سامنے کیا سرینڈر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-05-2022
  چھتیس گڑھ: دو انعامی نکسلیوں نے پولیس  کے سامنے کیا سرینڈر
چھتیس گڑھ: دو انعامی نکسلیوں نے پولیس کے سامنے کیا سرینڈر

 


آواز دی وائس، رائے پور

چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں دو انعامی نکسلیوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل شرما کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے انعامی نکسلی مڈکم جتیندر عرف سنا اور گڈپا ناگیش نے کل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر شرما کے سامنے خودسپردگی کی ۔

مڈکم جتیندر کیرالا پال ایریا کمیٹی کے سرگرم رکن تھا۔ اس پر دو لاکھ روپے اور گڈپا پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر شرما نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے دونوں نکسلی کئی سالوں سے نکسلی تنظیم سے وابستہ تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹرشرما نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے دونوں نکسلی کئی برسوں سے نکسلی تنظیم سے وابستہ تھے۔

دونوں چنتلنار، چنتا گفا اور جاگرگنڈہ تھانہ علاقوں میں پیش آنے والے نکسلی واقعات سڑک کاٹنے، آئی ای ڈی پلانٹ کرنے، عام شہری کا قتل، پولس سرچ پارٹی پر فائرنگ اور اسپائکس لگانے میں ملوث رہے ہیں ۔ یواین آئی ۔