پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے والے دوفوجی اہلکارگرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-02-2022
پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے والے دوفوجی اہلکارگرفتار
پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے والے دوفوجی اہلکارگرفتار

 

 

پٹھان کوٹ: سی آئی اے سٹاف پٹھان کوٹ کی ٹیم نے فوج کی خفیہ معلومات پاکستان بھیجنے پر فوجی افسر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

فوج میں نایک کے طور پر کام کرنے والے ملزم کی شناخت نوجوت سنگھ ولد امر پال سنگھ ساکن گورداس پور کے طور پر ہوئی ہے۔

ملزم اس وقت پٹھانکوٹ میں تعینات ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی فوجی حکام اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خفیہ معلومات فراہم کرتے تھے۔

پاک وہند سرحد سے متصل انتہائی حساس ضلع پٹھانکوٹ ہائی الرٹ پر ہے۔

حال ہی میں فوج کے تروینی گیٹ اور چکی پل پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد پولیس اور فوج کی خفیہ ایجنسیاں تحقیقات میں مصروف تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ کاروائی اسی جانچ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ایس ایس پی پٹھان کوٹ سریندر لامبا کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس وقت فوج کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملزمان سے پوچھ گچھ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ ملزم کو پٹھانکوٹ پولیس کے حوالے کر دیں گے۔ جس کے بعد جے آئی سی میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔