ہندوستان اور دیگر ممالک میں دو گھنٹے سے انسٹاگرام ڈاؤن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-09-2021
ہندوستان اور دیگر ممالک میں دو گھنٹے سے انسٹاگرام ڈاؤن
ہندوستان اور دیگر ممالک میں دو گھنٹے سے انسٹاگرام ڈاؤن

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

انٹرنیٹ کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام تقریباً دو سے زائد گھنٹوں سے دنیا بھر میں ڈاؤن ہے۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام کی بندش کے حوالے سے اب تک 6000 سے زائد صارفین شکایت کرچکے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام برطانیہ اور دیگر یورپین ملکوں میں بھی بندش کا شکار ہے۔

ہندوستان میں بھی سینکڑوں افراد کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن کی بندش پر ٹوئٹر پر بھی صارفین بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام بند ہونے سے ٹوئٹر کی قدر میں اضافہ ہوا کیونکہ لوگ انسٹاگرام کی خبر لینے کے لیے ٹوئٹر چیک کررہے ہیں۔