کل سےدوروزہ ملک گیرہڑتال،بینک بھی بند

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کل سےدوروزہ ملک گیرہڑتال،بینک بھی بند
کل سےدوروزہ ملک گیرہڑتال،بینک بھی بند

 

 

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ٹریڈ یونینوں نے دو روزہ بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ بینک یونینوں نے اس بند اور ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری اور بینکنگ لاء ایکٹ 2021 کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ 28 سے 29 مارچ تک بینکنگ خدمات متاثر رہیں گی۔

سینٹرل ٹریڈ یونینز کے جوائنٹ فورم نے حکومتی پالیسیوں کو ملازم دشمن قرار دیتے ہوئے پیر اور منگل کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔

آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ ان ملازمین کی یونینوں کا 22 مارچ کو اجلاس ہوا تھا۔

تمام ریاستوں میں ان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد دو دن تک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملازمین کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ یہ ہڑتال مرکزی حکومت کی ملازم دشمن، کسان مخالف، عوام دشمن اور ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف کر رہے ہیں۔

بینک یونینز پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کریں گی۔

حکومت نے 2021 کے بجٹ میں دو اور پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری کا اعلان کیا تھا۔

بینک میں ایسے بہت سے ملازمین ہیں، جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اگر وہ ہڑتال میں شامل ہوتے ہیں تو ان کی خدمات کی سہولیات متاثر نہیں ہوں گی۔

کوئلہ، اسٹیل، تیل، ٹیلی کمیونیکیشن، محکمہ ڈاک اور انشورنس سے متعلق ملازمین کے بھی اس ہڑتال میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے ریلوے اور محکمہ دفاع سے وابستہ ملازمین کی تنظیمیں بڑے پیمانے پر مہم میں مصروف ہیں۔