شاملی: میری شادی کرا دو ۔۔۔۔ ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری پھر لگائی دوہار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
شاملی: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری پھر ہوئے شادی کے لیے پریشان
شاملی: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری پھر ہوئے شادی کے لیے پریشان

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ سے تعلق رکھنے والے پستہ قد کے عظیم منصوری شادی کے لیے پھر پریشان نظر آ رہے ہیں۔ ان کی لمبائی محض ڈھائی فٹ ہے۔

اٹھائس سالہ عظیم منصوری کا قد ڈھائی فٹ ہے۔ وہ شادی کے لیے بہت پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کو کوتوالی پہنچ گئے اور پولیس اہلکار سے شادی کی درخواست کی۔

awazthevoice

 عظیم منصوری تھانے میں

انہوں نے کہا کہ  آپ میرے ساتھ گھر چلیں، میرے والدین سے میری شادی کے لیے سفارش کردیں،میں آپ کا یہ احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔

awazthevoice

عظیم منصوری تھانے میں 

کوتوالی انچارج انیل کپروان کو شکایتی خط دیتے ہوئے عظیم منصوری نے کہا کہ گزشتہ سال 9 مارچ2021 کو ان کے والدین نے ہاپوڑ کی رہنے والی بشریٰ نامی ایک لڑکی سے اس کا رشتہ پکا کر دیا تھا۔ منگنی کو ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

awazthevoice

عظیم منصوری کپڑے کی دکان  میں کام کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی بیوی بشریٰ کے والدین نکاح کے لیے تیار ہیں تاہم ان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے مزید دو بھائیوں کے ساتھ بشریٰ کی شادی کر دی جائے گی۔

عظیم منصوری نے کہا کہ میرے والدین کو ہدایت کی جائے کہ وہ دو دن میں میری شادی کر دیں۔

awaztheovice

عظیم منصوری اپنے گھرمیں

اس معاملے میں کوتوالی انچارج کا کہنا ہے کہ عظیم منصوری ان کے پاس آئے تھے۔ ان کی شکایت درج کر لی گئی ہے۔ اہل خانہ سے بات کرکے ان کی شادی کی کوشش کی جائے گی۔