ٹیوٹر: ہندوستان کا غلط نقشہ ہٹا دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
ٹیوٹر: ہندوستان کا غلط نقشہ ہٹا دیا
ٹیوٹر: ہندوستان کا غلط نقشہ ہٹا دیا

 

 

  آواز دی وائس : نئی دہلی

نئی انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) قوانین کی تعمیل کو لے کر ٹویٹر پر تنازعہ کے دوران ٹویٹر کی ویب سائٹ میں ہندوستان کا غلط نقشہ دکھایا جارہا تھا جس میں جموں و کشمیر اور لداخ کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر دکھایا گیا تھا۔یہ نقشہ ٹویٹر کے "ٹویپ لائف" سیکشن کے تحت انکشاف کیا گیا تھا جس میں جموں و کشمیر اور لداخ کو ہندوستان سے باہر دکھایا گیا تھا۔ ایک ٹویٹر صارف نے مسخ شدہ نقشے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور اس معاملے میں صارفین کے سخت رد عمل سامنے آنے لگے اور اس پلیٹ فارم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹویٹر نے ہندوستان کے نقشے کو غلط انداز میں پیش کیا ہو۔

 اس سے قبل انہوں نے لیہہ کو چین کا حصہ دکھایا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت اس معاملے میں بہت سخت کارروائی کر سکتی ہے۔ مرکزی حکومت اور ٹویٹر کے مابین جاری تصادم کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت اور ٹویٹر کے مابین آئی ٹی کے نئے قواعد کے بارے میں بحث ہوئی ہے۔