دہلی اسمبلی سے لال قلعہ تک جانے والی خفیہ سرنگ دریافت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 دہلی اسمبلی سے لال قلعہ تک جانے والی خفیہ سرنگ  دریافت
دہلی اسمبلی سے لال قلعہ تک جانے والی خفیہ سرنگ دریافت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 دہلی اسمبلی سے لال قلعہ تک جانے والی ایک خفیہ سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ ابھی تک اس سرنگ کی تاریخ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

تاہم دہلی اسمبلی کے اسپیکررام نواس گوئل نے کہا کہ اس  سرنگ کا استعمال انگریز کیا کرتے تھے۔

دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے کہا کہ یہ سرنگ قانون ساز اسمبلی کو لال قلعہ سے جوڑتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی کے رہنماوں اور رضاکاروں سے بچنے کے لیے انگریز اس کا استعمال کرتے تھے۔

 رام نواس گوئل نے کہا کہ جب میں 1993 میں رکن اسمبلی منتخب ہوا تو یہاں ایک سرنگ موجود تھی جو لال قلعے تک جاتی تھی۔

ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ انھوں نے اس کی تاریخ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں سرنگ کا سرا مل گیا ہے، تاہم اس کی مزید کھدائی نہیں کی جا رہی ہے، کیونکہ میٹرو پراجیکٹس اور سیورلائن کی وجہ سے سرنگ کے تمام راستے تباہ ہو چکے ہیں۔

گوئل نے مزید بتایا کہ دہلی قانون ساز اسمبلی کو سن 1912 میں کولکاتہ سے دہلی منتقل کرنے کے بعد مرکزی قانون ساز اسمبلی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

اس کے بعد 1926 میں عدالت میں تبدیل کر دیا گیا اور انگریزوں نے اس سرنگ کو جنگ آزادی کے رہنماوں کو عدالت میں لانے کے لیے استعمال کرنے لگے۔