تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کا استعفیٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2022
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کا استعفیٰ
تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کا استعفیٰ

 

 

اگرتلہ: تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنر ایس این آریہ کو سونپ دیا ہے۔

ایک خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ تاہم دیب نے کن وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

بپلب کمار دیب نے اپنے استعفیٰ پر کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ وہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر پرتیما بھومک کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے مانا جا رہا ہے۔

پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہفتہ کو ہی تریپورہ میں ہوگی اور اس میں نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

بھوپیندر یادو، ونود تاوڑے کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے بطور مبصر بھیجا گیا ہے۔

لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس رات 8 بجے ہونا ہے۔ بپلب دیب نے کہا کہ وہ ریاست میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے نچلی سطح پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا مجھے وزیر اعلیٰ کے بجائے پارٹی ورکر کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ تریپورہ میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی حکومت بنائے گی۔