رام پرساد بسمل کونائب صدر کی جانب سے خراج عقیدت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
 مجاہد آزادی رام پرساد بسمل
مجاہد آزادی رام پرساد بسمل

 

 

نئی دہلی

نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے مجاہد آزادی اور حریت پسند رہنما رام پرساد بسمل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ رام پرساد بسمل کی حب الوطنی اور شاعری نے ہزاروں لوگوں کو تحریک آزادی میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مسٹر نائیڈو نے اپنے پیغام میں رام پرساد بسمل کے سطورتحریر کئے - ’’ہم ملک کے مفاد میں پیدا ہوئے ہیں ، ملک پر مرمٹیں گے۔ مرتے مرتے ملک کو زندہ مگرکر جائیں گے۔ اے مادر وطن تیری جئے ہو، سدا وجئے ہو ، وہ طاقت دے کہ دکھ میں بزدل نہ یہ دل ہو‘‘ ۔

 نائیڈو نے کہا ’’ امر شہید رام پرساد بسمل کے یوم پیدائش پر ملک کی آزادی کیلئے آپ کی جدو جہد کو سلام ، امر شہید رام پرساد بسمل کو ممنون قوم کا خراج عقیدت ‘‘۔ (ایجنسی ان پٹ)