بغیراجازت ترنگا یاترا، چھ افراد کے خلاف کیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2022
بغیراجازت ترنگا یاترا، چھ افراد کے خلاف کیس
بغیراجازت ترنگا یاترا، چھ افراد کے خلاف کیس

 

 

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر کو 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں ترنگا یاترا نکالنا مہنگا پڑ گیا۔ دہلی پولیس نے بغیر اجازت ترنگا یاترا نکالنے پر بی جے پی لیڈر کلجیت سنگھ چاہل اور دہلی جم خانہ کلب کے ڈائریکٹر سمیت چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) امرتا گگولوتھ نے کہا کہ انہوں نے بغیر کسی اجازت کے یاترا نکالی جب وی آئی پی موومنٹ کے دوران فورسز کی تعیناتی کی مشق جاری تھی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 186 (سرکاری ملازم کو عوامی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا) اور 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی) کے تحت تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری چاہل نے کہا کہ وہ یاترا کے سلسلے میں درج کسی کیس کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ان دنوں ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں ترنگا یاترا نکالی جا رہی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں سیاست دانوں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اس طرح کی ترنگا یاترا نکالی گئی ہے۔