مالیا، نیرو مودی اور چوکسی کے ضبط شدہ 9371.17کروڑ روپے بنکوں کو ٹرانسفر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
مالیا، نیرو مودی اور چوکسی
مالیا، نیرو مودی اور چوکسی

 

 

نئی دہلی

سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کردیئے گئے ہیں

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں او رمرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔

مرکزی ایجنسی نے کہاکہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایہ کے 80.45فیصد کے برابر ہے۔

بینکوں کوہوئے نقصان کی تلافی کے مقصد سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے۔ ای ڈی کے مطابق وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعہ پیسوں کی ہیراپھیری کی جس سے بینکوں کو 22,585.83کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ای ڈی نے ان ملزمین کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی جس میں سے 969کروڑ روپے کی املاک بیرو ن ملک تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )